Aaj News

جمعرات, اپريل 18, 2024  
09 Shawwal 1445  

ترسیلات زر مسلسل پندرہویں ماہ دو ارب ڈالر سے زائد

مسلسل پندرہویں ماہ ترسیلات زر دو ارب ڈالر سے زائد رہیں، اگست...
شائع 10 ستمبر 2021 08:45pm
کاروبار

مسلسل پندرہویں ماہ ترسیلات زر دو ارب ڈالر سے زائد رہیں،

اگست میں سمندر پار پاکستانیوں نے دو ارب چھیاسٹھ کروڑ ڈالر وطن بھیجے۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق گذشتہ ماہ ترسیلات کی مالیت جولائی کی نسبت کم رہی، انہتر کروڑ ڈالر ترسیلات کے ساتھ سعودی عرب سرفہرست رہا۔

سمندر پار پاکستانیوں نے بھرپور اعتماد کا اظہار کیا ہے اور اگست کے دوران دیار غیر سے دو ارب چھیاسٹھ کروڑ ڈالر ترسیل کئے۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق مسلسل پندرہویں ماہ ترسیلات دو ارب ڈالر سے زائد رہیں۔

تاہم جولائی کی نسبت اگست میں ترسیلات میں معمولی کمی ہوئی۔

رواں مالی سال جولائی اور اگست میں سمندر پار پاکستانیوں نے پانچ ارب چھتیس کروڑ ڈالر بھیجے۔

ترسیلات میں سعودی عرب انہتر کروڑ ڈالر کے ساتھ سرفہرست رہا۔ متحدہ عرب امارات سے اکیاون کروڑ برطانیہ سے پینتیس کروڑ اور امریکا سے ستائیس کروڑ ڈالر ترسیل کئے گئے۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div