Aaj News

ہفتہ, اپريل 20, 2024  
11 Shawwal 1445  

عمر شریف کی علالت، بھارتی کامیڈین جانی لیور کا نیک تمناوں کا اظہار

معروف بھارتی کامیڈین جانی لیور نے بھی عمر شریف کیلئے نیک ...
شائع 13 ستمبر 2021 10:50pm

معروف بھارتی کامیڈین جانی لیور نے بھی عمر شریف کیلئے نیک تمناووں کا اظہار کیا ہے اور انکی صحت یابی کیلئے دعا دی ہے۔

اپنے بیان میں جانی لیور نے کہا کہ ہمارے پیارے عمر شریف صاحب جنہوں نے دنیا بھر میں تفریح دی اور لوگوں کے چہروں پر مسکراہٹیں بکھیری، تاہم ان کو یہ سن کر بہت افسوس ہوا کہ انکی طبیعت ناساز ہے۔

جانی لیور نے مزید کہا کہ ہم سب انکی طبیعت کی بہتری کیلئے دعا گو ہیں ۔ انہوں نے لوگوں سے بھی اپیل کی کہ وہ عمر شریف کی طبیعت کی بہتری کیلئے دعا کریں تاکہ وہ جلد روبہ صحت ہوسکیں ۔

جانی لیور نے اپنے بیان میں براہ راست عمر شریف کو عمر بھائی کہہ کر مخاطب کیا اور کہا کہ اللہ تعالی آپ کو صحت عطا فرمائے۔

اس سے پہلے عمر شریف کی اہلیہ زرین عمر نےکہا تھا کہ آئندہ چوبیس گھنٹے عمر شریف کیلئے انتہائی اہم ہیں ۔

عمر شریف کی اسپتال کے بیڈ پر وائرل تصویر

عمر شریف کی سوشل میڈیا پر ایک تصویر وائرل ہوئی ہے جس میں وہ اسپتال میں بیڈ پر لیٹے ہوئے ہیں اور انتہائی علیل نظر آرہےہیں ۔

اس تصویر کے وائرل ہونے کے بعد مداحوں کی جانب سے شدید تشویش کا اظہار کیا گیا تھا اور کئی انکی صحت کیلئے دعاگو تھے۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div