Aaj News

جمعہ, اپريل 19, 2024  
10 Shawwal 1445  

ڈالر کی قیمت 170 روپے سے زائد ہونے کا خدشہ

سابق وزیر خزانہ ڈاکٹر حفیظ پاشا نے کہا ہے کہ رواں مالی سال زرعی...
شائع 14 ستمبر 2021 07:43pm
کاروبار

سابق وزیر خزانہ ڈاکٹر حفیظ پاشا نے کہا ہے کہ رواں مالی سال زرعی شعبے کے حوالے سے پریشان کن خبریں آرہی ہیں،

حفیظ پاشا کا مزید کہنا تھا کہ معاشی ترقی کی رفتار سے متعلق ابھی کچھ نہیں کہا جاسکتا۔

ان کا مزید کہنا تھ اکہ درآمدات میں اضافہ ہوہا ہے، جس کے پیش نظر ڈالر کی قیمت ایک سو ستر روپے سے بھی اوپر جانے کا خدشہ ہے۔

ان کا مزید کہنا تھاکہ ڈالر کی قیمت 170 سے زائد ہوسکتی ہے۔

دوسری جانب انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت میں آج بھی اضافہ دیکھا گیا، انٹربینک میں ڈالر 168.85 روپے کا ہوگیا۔

انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت میں مسلسل اضافہ دیکھا جارہا ہے،آج بھی ڈالر کی قیمت 76پیسے اضافے سے 168روپے 85پیسے پر پہنچ گئی۔

رواں مالی سال انٹر بینک میں ڈالرکی قیمت میں 11روپے 31پیسے اضافہ ریکارڈ کیا گیا جبکہ رواں ماہ اب تک ڈالر کی قیمت 2روپے 47پیسے بڑھ گئی ہے۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div