Aaj News

بدھ, اپريل 17, 2024  
08 Shawwal 1445  

'ترکی سے معیشت، تعلیم اور تعمیرات میں تعاون کے خواہش مند ہیں'

طالبان کے ترجمان سہیل شاہین کہنا ہے کہ ترکی سے معیشت۔ تعلیم اور...
اپ ڈیٹ 14 ستمبر 2021 10:53pm

طالبان کے ترجمان سہیل شاہین کا کہنا ہے کہ ترکی سے معیشت۔ تعلیم اور تعمیرات میں تعاون کے خواہش مند ہیں، کابل ایئرپورٹ کا آپریشن سنبھالنے کے لیے ترکی اور قطر سے بات چیت جاری ہے۔

طالبان ترجمان سہیل شاہین نے کہا ہے کہ ترکی برادر اسلامی ملک ہے، تعاون چاہتے ہیں۔

طالبان ترجمان کا کہنا تھا کہ معیشت،تعلیم،تعمیرات میں تعاون کے خواہشمند ہیں۔

سہیل شاہین نے مزید کہا کہ کابل ایئرپورٹ کا آپریشن سنبھالنے کیلئے ترکی اور قطر سے مذاکرات جاری ہیں ،

ان کا مزید کہنا تھا کہ افغانستان میں جنگی جرائم کے الزامات کی تردید کرتے ہیں۔

دوسری جانب سینیئر طالبان رہنماء کا کہنا ہے کہ افغان خواتین کو مردوں کے ساتھ کام کرنے کی اجازت نہیں ہونی چاہیئے.

سینیئر طالبان رہنماء وحید اللہ ہاشمی نے رائٹر کو بتایا کہ عورتوں کو ان کی مرضی کے مطابق کام کرنے کےلئے عالمی دباؤ کے باوجود طالبان مکمل طور پر اسلامی قانون نافذ کریں گے.

گزشتہ ماہ طاقت میں آنے کے بعد طالبان حکام نے کہا تھا کہ خواتین شریعت کی حدود میں رہتے ہوئے کام اور تعلیم حاصل کرسکیں گی.

لیکن ان کے اپنے کہے پر عمل پیرا ہونے کے متعلق غیر یقینی پائی جاتی ہے. 1996-2001 کی حکومت میں طالبان کی جانب سے خواتین پر نوکری اور تعلیم پر پابندی عائد تھی.

وحید اللہ کا انٹرویو میں کہنا تھا کہ ہم نے افغانستان میں شریعت کا نظام لانے کےلئے 40 سال تک لڑائی کی ہے. شریعت مردوں اور عورتوں کو ایک چھت کے نیچے مل کر بیٹھنے کی اجازت نہیں دیتی ہے.

انہوں نے مزید کہا یہ بات صاف ہے کہ مرد اور عورتیں ایک ساتھ کام نہیں کرسکتے. انہیں ہمارے دفاتر میں آنے کی اور ہماری وزارتوں میں کام کرنے کی اجازت نہیں ہے.

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div