Aaj News

جمعہ, مارچ 29, 2024  
18 Ramadan 1445  

پاکستان کرکٹ ٹیم پانچ سال بعد بنگلادیشن کا دورہ کریگی

قومی کرکٹ ٹیم پانچ سال بعد بنگلادیش کا دورہ کرے گی۔ رواں برس...
شائع 15 ستمبر 2021 12:09am

قومی کرکٹ ٹیم پانچ سال بعد بنگلادیش کا دورہ کرے گی۔ رواں برس نومبر دسمبر میں ہونے والی سیریز کے شیڈول کا اعلان کردیا گیا۔

سیریز میں تین ٹی ٹوئںٹی اور دو ٹیسٹ میچز ہوں گے۔ ڈھاکا میں پہلا ٹی ٹوئنٹی انیس، دوسرا بیس اور تیسرا بائیس نومبر کو کھیلا جائے گا۔

پہلا ٹیسٹ چھبیس سے تیس نومبر تک چٹاگانگ اور دوسرا چار سے آٹھ دسمبر تک ڈھاکا میں ہوگا۔

پاکستان ٹیم کی روانگی کی تاریخ کا اعلان بعد میں ہوگا۔

اس سے قبل نومنتخب چیئرمین پی سی بی رمیز راجا نے ٹی 20 ورلڈ کپ کیلئے میتھیو ہیڈن اور ورنون فلینڈر کو پاکستان کا کوچ مقرر کردیا ۔

چیئرمین پی سی بی کا عہدہ سنبھالنے کے بعد اپنی اولین پریس کانفرنس میں رمیز راجا نے کہا کہ مصباح الحق اور وقار یونس نے محنت اور ایمانداری سے کام کیا، ان کے کے مستعفی ہونے میں میرا کوئی کردار نہیں تھا۔

رمیز راجا نے کہا کہ ہمیں ڈری سہمی پاکستانی ٹیم کو شیر بنانا ہے، ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کیلئے بہترین ٹیم منتخب کی گئی ہے، میگا ایونٹ میں میتھیو ہیڈن اور ورنون فلینڈر پاکستان کرکٹ ٹیم کے کوچ ہوں گے۔ امید ہے ٹی 20 ورلڈ کپ میں یہ دونوں کوچز ٹیم کو جارحانہ حکمت عملی اپنانے میں اہم کردار ادا کریں گے۔

واضح رہے کہ میتھیو ہیڈن نے 103 ٹیسٹ اور 161 ون کھیلے ہیں، کرکٹ کے تینوں بین الاقوامی فارمیٹ میں وہ مجموعی طور پر 14 ہزار سے زائد رنز اسکور کرچکے ہیں۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div