Aaj News

بدھ, اپريل 24, 2024  
15 Shawwal 1445  

ایمن سلیم نے دوبارہ شوبز میں قدم رکھ دیا

معروف ڈرامے چپکے چپکے سے شہرت حاصل کرنے والی اداکارہ ایمن سلیم...
شائع 14 ستمبر 2021 10:27pm

معروف ڈرامے چپکے چپکے سے شہرت حاصل کرنے والی اداکارہ ایمن سلیم نے دوبارہ شوبز میں آنے کا اعلان کردیا۔ ایمن سلیم نے ایک پوسٹ شیئر کی ہے ۔

پوسٹ میں انہوں نے لکھا ہے کہ یہ صحیح ہے کہ انہوں نے دوبارہ شوبز میں قدم رکھنے کا فیصلہ کرلیا ہے اور اب وہ شوبز میں ہی رہینگی۔

انہوں نے اپنے فینز کی جانب سے خلوص کے اظہار پر شکریہ بھی ادا کیا اور کہا کہ وہ مداحوں کی جانب سے انہیں اپنی زندگی کا حصہ بنانے پر شکرگزار ہیں ۔

پوسٹ میں انہوں نے آئندہ اپنے پراجیکٹس سے متعلق بھی پرجوش ہونے کا اظہار کیا۔

جولائی میں ادکارہ ایمن سلیم نے شوبز سے کنارہ کشی کا اعلان کردیا تھا۔

اپنے مداحوں کو مزید بتاتے ہوئے ایمن سلیم کا کہنا تھا کہ اب وہ اداکاری نہیں کریں گی۔

تاہم ان کا مزید کہنا تھا کہ وہ مستقبل سے متعلق جلد اپنے فینز کو بتائیں گی ۔

اب انہوں نے دوبارہ شوبز میں قدم رکھنے کا اعلان کردیا ہے۔

یاد رہے کہ ایمن سلیم پاکستان کے سابق کرکٹر سلیم یوسف کی صاحبزادی ہیں۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div