Aaj News

جمعرات, مارچ 28, 2024  
17 Ramadan 1445  

اوگرا: گیس کی قیمت میں کمی کا امکان مسترد

چیئرمین اوگرانے قدرتی گیس کی قیمت میں کمی کا امکان مسترد کردیا۔...
شائع 14 ستمبر 2021 10:51pm
کاروبار

چیئرمین اوگرانے قدرتی گیس کی قیمت میں کمی کا امکان مسترد کردیا۔

قائمہ کمیٹی میں بریفنگ کےدوران چیئرمین اوگرا نے کہا کہ ہماری قدرتی گیس کےذخائرکم ہورہےہیں، قدرتی گیس کی قیمتوں میں کمی نہیں ہوسکتی، پاکستان میں پٹرول خطےمیں سب سےسستا ہے۔

سینیٹ کی قائمہ کمیٹی کیبنٹ سیکرٹریٹ کا اجلاس ہوا۔ اجلاس میں اوگرانےگیس کی قیمتوں میں کمی کاامکان مستردکردیا۔

چیئرمین اوگرا کا کہنا تھا کہ ہماری قدرتی گیس کےذخائرکم ہورہےہیں، قدرتی گیس کی قیمتوں میں کمی نہیں ہوسکتی۔

چیئرمین اوگرا نے مزید کہا کہ پیٹرول کی درآمدی قیمت کیاہے،کتنے ٹیکسزہیں۔

چیئرمین کمیٹی کا کہنا تھا کہ پیٹرول کی ایکس ریفائنری قیمت94.38روپےفی لیٹرہے، پیٹرول پرفریٹ مارجن کی3.65روپےفی لیٹرہے، پیٹرول پر ڈسٹریبیوشن مارجن2.11روپےفی لیٹرہے۔

چیئرمین اوگرانے مزید کہا کہ پیٹرول پرجنرل سیلزٹیکس11.28روپےہے، آئل مارکیٹنگ کمپنی کامنافع2.97پیسےفی لیٹرہے، پاکستان میں پٹرول خطےمیں سب سےسستا ہے۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div