Aaj News

ہفتہ, اپريل 20, 2024  
12 Shawwal 1445  

نامکمل ترقیاتی منصوبے ، متعلقہ ممالک کو تعاون کی پیشکش

افغانستان کےعبوری وزیرخارجہ مولوی امیرخان متقی نے پریس کانفرنس...
شائع 14 ستمبر 2021 10:54pm

افغانستان کےعبوری وزیرخارجہ مولوی امیرخان متقی نے پریس کانفرنس کی ہے۔ پریس کانفرنس میں انہوں نے کہا کہ مددکااعلان کرنےوالےممالک کےشکرگزارہیں۔

وزیرخارجہ کا کہنا تھا کہ رقم افغان بینک کےذریعےمستحقین تک پہنچائی جائےگی۔

افغان وزیرخارجہ نے مزید کہا کہ صحت،تعلیم اورانفراسٹرکچرمیں مددکی ضرورت ہے، افغانستان میں نامکمل منصوبہ مکمل کیئےجائیں۔ منصوبےمکمل کرنےوالےممالک سےتعاون کرینگے، کوشش ہوگی کہ بیرون ملک مقیم مہاجرین واپس آجائیں۔

مولوی متقی نے مزید کہا کہ تاجراورسرمایہ کاروں سےکاروبارشروع کرنےکی درخواست ہے، تاجربرادری خودبھی منافع کمائےاورعوام کوبھی فائدہ پہنچائے۔

افغان وزیرخارجہ کا کہنا تھ اکہ بےگھرافراد کوآباد کرنےکیلئےکوششیں کرینگے، امیدہےدنیاافغانستان کی مدد کو مشروط نہیں کرےگی۔

مولوی امیرخان متقی نے یہ باور بھی کرایا کہ امارت اسلامی نےغیرملکیوں کےکابل سےانخلاء میں تعاون کیا، امریکیوں نےہمارےقومی اثاثےمنجمندکرکےمشکلات پیداکیں۔

افغان وزیرخارجہ کا کہنا تھا کہ امریکاکومعلوم ہوناچاہئےکہ انتشارکی پالیسی کارگرثابت نہیں ہوگی۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div