Aaj News

جمعہ, اپريل 19, 2024  
10 Shawwal 1445  

ڈالرز کی قلت ، افغان معیشت شدید مشکلات کا شکار

افغانستان میں زرمبادلہ کی قلت ہوگئی ، بینکوں نے طالبان حکومت سے...
شائع 15 ستمبر 2021 08:44pm
کاروبار

افغانستان میں زرمبادلہ کی قلت ہوگئی ، بینکوں نے طالبان حکومت سے مزید رقم مانگ لی ۔

معاملے کی نزاکت سے آگاہ تین افراد نے تصدیق کی ہے کہ افغانستان میں بینکوں میں ڈالرز ختم ہورہے ہیں اور بینکوں کو اپنے دراوزے صارفین کیلئے بند کرنے پڑ سکتے ہیں ۔

خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے کہ بینکوں میں نقدی کی قلت کے باعث پہلے ہی مشکلات سے دوچار افغان معیشت کے گرنے کا خدشہ بڑھ گیا ہے۔

افغان معیشت کا دارومدار امریکا کی جانب سے دیئے جانے والے لاکھوں ڈالرز پر ہے جوکہ امریکا سے آنے کے بعد افغان سینٹرل بینک اور پھر وہاں سے افغان کمرشل بینکوں میں جاتا ہے۔

طالبان کو کابل پر قبضہ کیے ہوئے ایک ماہ ہوگیا ہے اور ماہرین خدشے کا اظہار کررہے ہیں زرمبادلہ کی قلت سے افغانستان میں روزمرہ استعمال کی اشیاء اور بجلی مہنگی ہوسکتی ہے اور اس سے درآمدات میں بھی مشکلات آنے کا امکان ہے جس سے افغان عوام کی مشکلات مزید بڑھ سکتی ہیں۔

افغانستان میں بینکوں نے پہلے ہی اپنی خدمات میں کمی کی ہے اور بینکوں سے رقم نکلوانے کیلئے حد دوسو ڈالر ہفتہ وارکررکھی ہے۔ افغانستان میں کمرشل بینکوں کی جانب مرکزی بینک سے اپیل کی گئی کہ وہ ڈالر کی رسد میں اضافہ کرے تاہم ابھی تک ان بینکوں کو مرکزی بینک کی جانب سے کسی قسم کا جواب نہیں دیا گیا ہے۔

بینکوں کودوسری طرف یہ تحفظات بھی ہیں کہ حکومتی اور مرکزی بینک کے والٹ میں شاید ہی اتنی ڈالر کی نقدی ہو کہ وہ نجی بینکوں کی مدد کرسکیں۔

پہلے پچیس اگست کو ورلڈ بینک نے افغانستان کی موجودہ صورتحال کو تشویش ناک قرار دیتے ہوئے امداد بند کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔ افغانستان میں ورلڈ بینک کے 2 درجن سے زائد ترقیاتی منصوبے جاری ہیں، تاہم امداد بند کرنے کے اعلان کے بعد یہ منصوبے بھی رک جائیں گے۔

ورلڈ بینک کا کہنا ہے کہ افغانستان کی صورتحال انتہائی تشویش ناک ہے جس کا بغور جائزہ لے رہے ہیں۔ ذرائع کے مطابق عالمی بینک افغانستان کو 5.3 ارب ڈالر دے چکا ہے جس میں زیادہ تر امدادی رقم شامل ہے،

دوسری جانب یورپین یونین نے افغانستان کی انسانی امداد جاری رکھنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ یورپین یونین نے افغان عوام کے مسائل اور تکالیف کو پیش نظر رکھتے ہوئے افغانستان کے عوام کیلئے انسانی امداد کی فراہمی کو جاری رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

Source: Yahoo News

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div