Aaj News

جمعہ, اپريل 19, 2024  
11 Shawwal 1445  

پیٹرول کی قیمت میں پانچ روپے فی لیٹر کا اضافہ

اوگرا کی جانب سے ایک روپے کی سفارش کی گئی جبکہ پیٹرولیم مصنوعات...
اپ ڈیٹ 16 ستمبر 2021 04:44am
کاروبار

اوگرا کی جانب سے ایک روپے کی سفارش کی گئی جبکہ پیٹرولیم مصنوعات میں پانچ روپے کا اضافہ کردیا گیا،پانچ روپے فی لٹراضافے کے بعد پیٹرول کی قیمت ایک سو تئیس روپے تیس پیسے ہوگئی ، وزارت خزانہ نے قیمتوں میں اضافے نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

حکومت کی جانب سے مہنگائی کی ستائی عوام پرایک مرتبہ پھرسے پیٹرول بم گرادیا۔ قیمتوں میں 5 روپے 92 پیسے فی لیٹر تک اضافہ کر دیا گیا ۔

تبدیلی سرکار نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کردیا ۔ وزارت خزانہ کی طرف سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی فی لیٹرقیمت میں 5 روپے۔ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 5 روپے 1 پیسے۔ اور مٹی کے تیل کی فی لٹرقیمت میں 5 روپے بیالیس پیسے کا اضافہ کیا گیا ہے ۔

نوٹیفکیشن کے مطابق لائٹ ڈیزل 5 روپے 92 پیسے فی لٹر مہنگا کردیا گیا ہے ۔

قیمتوں میں اضافے کے بعد پٹرول کی فی لٹر قیمت 123 روپے 30 پیسے مقرر۔ ہائی اسپیڈ ڈیزل120روپے 4 پیسے۔ مٹی کا تیل 92 روپے 26 پیسے۔ اور لائٹ ڈیزل 90روپے 69 پیسے فی لیٹر دستیاب ہوگا ۔

اوگرا کی جانب سے پٹرول کی قیمت میں ایک روپے فی لٹر اضافے کی تجویز دی گئی تھی ۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div