Aaj News

جمعرات, اپريل 25, 2024  
16 Shawwal 1445  

اسٹیٹ بینک نے سٹے بازوں کو خبردار کردیا، ڈالر کی رفتار سست

اسٹیٹ بینک نے سٹہ بازوں کو خبردار کردیا، ڈالر کی بڑھتی رفتار تھم...
شائع 16 ستمبر 2021 09:41pm
کاروبار

اسٹیٹ بینک نے سٹہ بازوں کو خبردار کردیا، ڈالر کی بڑھتی رفتار تھم گئی۔

انٹربینک میں ڈالر ایک روپے سے چھ پیسے کمی سے ایک سو اڑسٹھ روپے پانچ پیسے پر آگیا۔

اوپن مارکیٹ میں امریکی کرنسی کی قیمت فروخت ایک روپے بیس پیسے کم ہو کر ایک سو اڑسٹھ روپے ساٹھ پیسے کا ہوگیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ مارکیٹ میں اسٹیٹ بینک کی مداخلت کے بعد ایکس چینج ریٹ میں بہتری آئی۔

انٹربینک میں آج ڈالر168.05روپےپرآگیا، اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت 168.60روپے ہے۔

پندرہ ستمبر کو انٹربینک میں ڈالر ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پرپہنچ گیا، کاروباری ہفتے کے تیسرے روز بھی ڈالر کی قیمت میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا تھا۔

فاریکس ڈیلر ز کے مطابق انٹر بینک میں ڈالرکی قیمت میں 56 پیسے کا اضافہ سامنے آیا تھا۔

فاریکس ڈیلرز کے مطابق انٹربینک میں ڈالر 56 پیسے مہنگا ہونے کے بعد 169روپے 50 پیسے کی بلندترین سطح پر پہنچ گیاتھا۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div