Aaj News

جمعرات, اپريل 25, 2024  
16 Shawwal 1445  

ویرات کوہلی کا ورلڈ کپ کے بعد ٹی20 ٹیم کی کپتانی چھوڑنے کا اعلان

ممبئی: بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی نے ورلڈ کپ کے بعد ٹی ...
شائع 17 ستمبر 2021 09:33am

ممبئی: بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی نے ورلڈ کپ کے بعد ٹی 20 ٹیم کی کپتانی چھوڑنے کا اعلان کر دیا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری پیغام میں ویرات کوہلی نے کہا کہ وہ بطور کھلاڑی ٹی ٹوئنٹی میں سیلکشن کیلئے دستیاب ہوں گے۔

اپنے پیغام میں بھارتی کپتان نے کہا کہ میں بہت خوش قسمت رہا کہ مجھے بھارتی کرکٹ ٹیم کی جانب سے کھیلنے اور کپتانی کرنے کا موقع ملا۔

ویرات کوہلی نے کہا کہ میں شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں ان لوگوں کا جنہوں نے اس سفر میں میرا ساتھ دیا ،میں نے اپنے کیریئر میں جو کچھ حاصل کیا وہ میری ساتھیوں، اسپورٹ اسٹاف، سیلکشن کمیٹی، میرے کوچز اور تمام بھارتی باسیوں کی دعاوں کے بغیر ممکن نہیں تھا۔

بھارتی کپتان ویرات کوہلی نے مزید کہا کہ گزشتہ 9 سالوں میں تینوں طرز کی کرکٹ کھیلنے اور پھر 6 سالوں کے دوران بھارتی ٹیم کی کپتانی کرنے کا دباؤ مجھے اس مقام پر لے آیا ہے جس پر سوچا ہے کہ میں خود کو اس دباو سے دور کروں اور صرف ٹیسٹ اور ون ڈے کی قیادت کروں۔

ویرات کوہلی کا کہنا تھا کہ ٹی ٹوئنٹی کی کپتانی کے دوران میں نے اپنی بھرپور صلاحیتوں کا مظاہرہ کرنے کی کوشش کی اور بطور بلے باز میں اسے جاری رکھوں گا۔

بھارتی کپتان نے کہا کہ کوچ روی شاستری، ساتھی کھلاڑی روہت شرما اور بورڈ کے صدر سارو گنگولی سے مشاورت کے بعد میں نے فیصلہ کیا ہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے بعد میں کپتانی سے دستبردار ہو جاوں۔

واضح رہے کہ ویرات کوہلی کے بعد روہت شرما بھارتی کرکٹ ٹیم کے ممکنہ کپتان ہوں گے۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div