Aaj News

بدھ, اپريل 17, 2024  
08 Shawwal 1445  

حکومت مخالف تحریک، ن لیگ کا اہم اجلاس

پاکستان مسلم لیگ ن کا حکومت مخالف تحریک کی تیاریوں کے سلسلہ میں...
شائع 17 ستمبر 2021 06:36pm

پاکستان مسلم لیگ ن کا حکومت مخالف تحریک کی تیاریوں کے سلسلہ میں لاہور میں اہم اجلاس ہوا ہے۔ اجلاس میں حکومت مخالف تحریک میں احتجاجی مظاہروں، ریلیوں اور جلسوں کے حوالے سے تیاریوں کا جائزہ لیا گیا۔

مسلم لیگ ن پنجاب کے صدر رانا ثناءاللہ کی صدارت میں ماڈل ٹاون میں مشاورتی اجلاس ہوا، جس میں پارٹی کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل عطاءتارڑ اعظمیٰ بخاری،اور گوجرانوالہ ،ملتان راولپنڈی ڈویژن کے عہدیداران نے شرکت کی۔

اجلاس میں آئندہ ماہ حکومت مخالف تحریک اور اس سلسلہ میں منعقد ہونے والے ورکرز کنونشن کی تیاریوں کا جائزہ لیا گیا اور مشاورت کی گئی۔

اجلاس میں اتفاق کیا گیا کہ حکومت مخالف تحریک میں تمام عہدیداران، منتخب ارکان پارلیمنٹ سمیت سبھی کو اس میں مالی اور ذاتی طور پر کردار ادا کرنا چاہیے۔

مشاورتی اجلاس میں طے پایا گیا کہ تمام ڈویژنل تنظیمیں حکومت مخالف تحریک کے لیے فنڈذ اکھٹے کریں گی اور احتجاجی مظاہروں، ریلیوں اور جلسوں کے حوالے سے تیاریاں کریں۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div