Aaj News

جمعرات, اپريل 25, 2024  
16 Shawwal 1445  

کرنٹ اکاونٹ خسارے میں اضافہ،اسٹیٹ بینک

گذشتہ ماہ کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ ڈیڑھ ارب ڈالر رہا، اگست میں جاری...
شائع 18 ستمبر 2021 01:04am
کاروبار

گذشتہ ماہ کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ ڈیڑھ ارب ڈالر رہا، اگست میں جاری کھاتوں کا خسارہ جولائی کی نسبت ستر کروڑ ڈالر بڑھ گیا۔

اسٹیٹ بینک کا کہنا ہے کہ ملکی معیشت کی بحالی اور عالمی سطح پر اجناس کی قیمتوں میں اضافے کی وجہ سے کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ بڑھ گیا۔

ملک میں معاشی بحالی کا عمل شروع جاری ہے اور عالمی اجناس کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے جس سے توازن ادائیگی کا خسارہ بڑھ گیا۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق گذشتہ ماہ کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ ڈیڑھ ارب ڈالر رہا، جو مجموعی قومی پیداوار کے پانچ اعشاریہ چار فیصد کے برابر ہے۔

اگست دوہزار بیس میں کرنٹ اکاؤنٹ پچیس کروڑ ڈالر سرپلس تھا۔

رواں مالی سال دو ماہ کے دوران کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ دو ارب انتیس کروڑ ڈالر ریکارڈ کیا گیا۔

گذشتہ مالی سال دو ماہ میں توازن ادائیگی تیراسی کروڑ اسی لاکھ ڈالر فاضل تھا۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div