Aaj News

جمعہ, مارچ 29, 2024  
18 Ramadan 1445  

میچ منسوخی، نیوزی لینڈ حکومت سے انٹیلی جنس ذرائع معلوم کرنے پر زور

سینئر تجزیہ کار نجم سیٹھی نے کہا ہے کہ بورڈ حکام کو چاہیئے کہ وہ...
شائع 18 ستمبر 2021 12:41am

سینئر تجزیہ کار نجم سیٹھی نے کہا ہے کہ بورڈ حکام کو چاہیئے کہ وہ دیگر بورڈز کو جنرل تھریٹ اور کرکٹ تھریٹ سے متعلق آگاہ کریں ۔ انہوں نے کہا کہ اگر نیوزی لینڈ کی حکومت یہ کہہ رہی کہ انکی کرکٹ ٹیم کو تھریٹ ہے تو حکومت کو اس حوالے سے دباو ڈالر پوچھنا چاہیئے۔

آج نیوز کے پروگرام روبرو میں بات کرتے ہوئے نجم سیٹھی نے مزید کہا کہ ہمیں نیوزی لینڈ سے پوچھنا ہے کہ کہاں سے انکو انٹیلی جنس اطلاعات ملی تھیں کیا سی آئی اے نے انکو بتایا تھا ، یا پھر انکی انٹیلی جنس ذرائع کیا تھا۔

نجم سیٹھی کا کہنا تھا کہ ہمیں کسی سازشی نظریئے کے پیچھے نہیں جانا چاہیئے، بلکہ نیوزی لینڈ کی ٹیم پر کوئی نہ کوئی تھریٹ آئی ہے ، تاہم وزیراعظم عمران خان کو کیوی ہم منصب کو یقین دہانی کروائی چاہیئے تھی کیونکہ تھریٹ روز بروز آتی رہتی ہیں۔

سینئر تجزیہ کار نجم سیٹھی نے مزید کہا کہ جب وہ چیئرمین پی سی بی تھے تو انہوں نے بھی اس حوالے سے مختلف بورڈز کو یقین دہانیاں کروائی تھیں اور اس کے بعد انٹرنیشنل پلیئرز ملک میں آنے کیلئے آمادہ ہوئےتھے۔

پہلے سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر پاکستان اور نیوزی لینڈ کےدرمیان کرکٹ سیریز کو پر منسوخ کردیا گیا۔

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان تین ایک روزہ میچوں کی سیریز کا پہلا ون ڈے میچ آج راولپنڈی اسٹیڈیم میں دوپہر ڈھائی بجے کھیلا جانا تھا تا ہم میچ کے حوالے سے یہ خبریں سامنے آئی تھیں کہ شاید کورونا کی وجہ سے کھلاڑیوں کو ہوٹل میں ہی رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

پھر یہ خبر سامنے آئی کہ سیکیورٹی خدشات کی وجہ سے میچ منسوخ کیا گیا ہے تاہم اب اس بات کی تصدیق ہوگئی ہے کہ نیوزی لینڈ کی ٹیم نے سیریز کو منسوخ کردیا ہے اور اس کی وجہ سیکیورٹی خدشات بتایا ہے۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div