Aaj News

جمعہ, اپريل 19, 2024  
10 Shawwal 1445  

مردوں کے پیروں کے سائز اور بے وفا ہونے کے درمیان دلچسپ تعلق

مردوں کے پیروں کے سائز اوران کے بے وفا ہونے کے درمیان دلچسپ تعلق...
شائع 28 ستمبر 2021 11:59am

مردوں کے پیروں کے سائز اوران کے بے وفا ہونے کے درمیان دلچسپ تعلق کا انکشاف ہوا ہے۔

دی سن کے مطابق ڈیٹنگ ویب سائٹ "Illicit Encounters" کی طرف سے کرائے گئے ایک تحقیقاتی سروے کے نتائج میں ماہرین نے انکشاف کیا ہے کہ مرد کے پاﺅں جتنے بڑے ہوں، اس کے بے وفا ہونے کا امکان بھی اتنا ہی زیادہ ہوتا ہے۔

ماہرین نے اس تحقیقاتی سروے میں ویب سائٹ پر موجود دو ہزار مردوں سے ان کے پاﺅں کا سائز پوچھا اور ان کے اپنے شریک حیات سے بے وفا ہونے کے متعلق سوالات کیے۔

نتائج میں انہوں نے بتایا کہ جن مردوں کے پیروں کا سائز 10 سے 13 تک ہو، وہ سب سے زیادہ بے وفا ہوتے ہیں۔ جس کا سائز 11 ہو، اس کے اپنی شریک حیات سے بے وفائی کرنے کا امکان 29 فیصد، جس کا سائز 10 ہو اس کا 25 فیصد، جس کا سائز 12ہو اس کا 22 فیصد اور جس کے پاﺅں کا سائز 13 یا اس سے زائد ہو اس کا اپنی بیوی سے بے وفائی کرنے کا امکان 21 فیصد ہوتا ہے۔

ویب سائٹ کی ترجمان جیسیکا لیونی کا کہنا تھا کہ 'جن مردوں کے پیروں کا سائز بڑا ہوتا ہے، ان کا قد بھی بڑا ہوتا ہے لہٰذا ممکنہ طور پر وہ زیادہ توجہ حاصل کرتے ہیں اور خواتین ان میں زیادہ دلچسپی لیتی ہیں، جس کی وجہ سے ان کے بے وفا ہونے کا امکان بھی بڑھ جاتا ہے۔'

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div