Aaj News

جمعہ, اپريل 26, 2024  
17 Shawwal 1445  

تیل کی خریداری، سعودی عرب پاکستان کو تین اعشاریہ تین ارب ڈالردیگا

پاکستان اور سعودیہ کے درمیان مالی محاذ پر برف پگھلنے لگی ۔ سعودی...
شائع 01 اکتوبر 2021 08:21pm
کاروبار

پاکستان اور سعودیہ کے درمیان مالی محاذ پر برف پگھلنے لگی ۔ سعودی عرب تیل کی خریداری کیلئے پاکستان کو تین اعشاریہ تین ارب ڈالر فراہم کرے گا ۔

جہلم میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے وزیر خزانہ شوکت ترین کا کہنا تھا کہ سعودی عرب کے ساتھ معاشی پیکج فائنل ہوگیا، اور مؤخر ادائیگیوں پر تیل کیلئے 3 ارب 60 کروڑ ڈالر کا معاملہ بھی طے پا گیا ہے۔

وزیر خزانہ نے بتایا کہ سعودی عرب نے پاکستان کو 3 ارب 60 کروڑ ڈالر فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے، یہ رقم دو سال میں پاکستان کو ملے گی، سعودی عرب ماہانہ 15 کروڑ ڈالر پاکستان کو فراہم کرے گا، پاکستان اس رقم سے آئل کہیں سے بھی خرید سکے گا، لیکن سعودی عرب سے ملنے والی رقم صرف تیل کی خریداری کیلئے استعمال ہوگی ۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div