Aaj News

جمعرات, اپريل 25, 2024  
16 Shawwal 1445  

ملک میں مہنگائی میں اضافہ

ستمبر کا گزشتہ ماہ عوام کیلئے ستمبر ثابت ہوا ۔ ستمبر میں مہنگائی...
شائع 01 اکتوبر 2021 08:25pm
کاروبار

ستمبر کا گزشتہ ماہ عوام کیلئے ستمبر ثابت ہوا ۔ ستمبر میں مہنگائی میں ریکارڈ دو اعشاریہ دو فیصداضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ گزشتہ سال ستمبر کے مقابلے میں رواں سال مہنگائی کی شرح نو فیصد کی سطح پر پہنچ گئی ۔

ادارہ شماریات کی جانب سےماہانہ مہنگائی کے اعداد و شمار جاری کر دیئے گئے۔

رپورٹ کے مطابق اگست کے مقابلے میں ستمبر 2021ء میں مہنگائی 2.12 فیصد بڑھ گئی جبکہ ستمبر 2020ء کے 8 فیصد کے مقابلے میں مہنگائی کی شرح 9 فیصد ریکارڈ کی گئی ۔

ادارہ شماریات کے مطابق ایک ماہ میں چکن 42 فیصد، پیاز 32 فیصد، دال مسور 15.70، انڈے 14.43 فیصد، آٹا 9.69، گندم 7.31 فیصد مہنگی ہوئی۔ اسی طرح چنے 6 فیصد، دال چنا 4.33، سبزیاں 4 اورچینی 3 فیصد، بجلی کے نرخ 11.40 فیصد مہنگے ہوئے ۔

رپورٹ کے مطابق ٹماٹر 18.90 فیصد، دال مونگ 4 اور آلو 2.62 فیصد، آلو 26 فیصد، دال مونگ 23 اور سبزیاں 14 فیصد سستی بھی ہوئیں ۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div