Aaj News

بدھ, اپريل 24, 2024  
15 Shawwal 1445  

'ریٹیلرزکوٹیکس دینا ہوگا ،بلیک میل نہیں ہونگے'

وزیرخزانہ شوکت ترین نے کہتےہیں ریٹیلرزکوٹیکس دینا ہوگا ،بلیک...
شائع 02 اکتوبر 2021 08:39pm

وزیرخزانہ شوکت ترین نے کہتےہیں ریٹیلرزکوٹیکس دینا ہوگا ،بلیک میل نہیں ہونگے ۔ ریٹیلرز اورسپلائی چین سے ٹیکنالوجی کے ذریعے ٹیکس وصول کیا جائے گا ،،ٹریک اینڈ ٹریس نظام کے ذریعے انفرادی مداخلت ختم ہوگی ۔

فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے تمباکو انڈسٹری میں ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم کا آغازکردیا ۔ افتتاحی تقریب میں وزیرخزانہ شوکت ترین ،چیئرمین ایف بی آراشفاق احمد شریک ہوئے۔

تقریب سے خطاب میں وزیرخزانہ نے کہا کہ پاکستان ٹوبیکوکمپنی ، پاکستان کی پہلی کمپنی ہے جو ٹریک اینڈ ٹریس کا افتتاح کررہی ہے،اس نظام سے حکومت کو ٹوبیکوسیکٹرکی ڈاکومنٹیشن کرنےمیں مدد ملےگی۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ حکومت ٹریک اینڈ ٹریس کی انفورسمنٹ سےٹوبیکوسیکٹرمیں ٹیکس چوری کی مد میں ہونے والےنقصان سے بچ سکےگی۔

وزیرخزانہ نے کہا کہ سالانہ 20 سے30لاکھ افراد کو روزگاردینا ہوگا، ٹیکس محصولات جمع کرنےکیلئے اب جدید ٹیکنالوجی کا سہارا لیا جارہا ہے، اے جی سی ایل کے حکام نے بتایاکہ ہردورمیں پاکستان کی معاشی ترقی میں کردارادا کیا اس باربھی خودانحصاری کیلئےاقدامات اٹھارہے۔

حکام کا کہنا تھا کہ تھرڈ پارٹی آڈٹ کے ذریعے ٹیکس مسائل کو حل کیا جائے گا۔

ملک میں مہنگائی میں اضافہ

دوسری جانب ملک میں مہنگائی میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے ۔ ستمبر میں مہنگائی میں ریکارڈ دو اعشاریہ دو فیصداضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ گزشتہ سال ستمبر کے مقابلے میں رواں سال مہنگائی کی شرح نو فیصد کی سطح پر پہنچ گئی ۔

ادارہ شماریات کی جانب سےماہانہ مہنگائی کے اعداد و شمار جاری کر دیئے گئے۔

رپورٹ کے مطابق اگست کے مقابلے میں ستمبر 2021ء میں مہنگائی 2.12 فیصد بڑھ گئی جبکہ ستمبر 2020ء کے 8 فیصد کے مقابلے میں مہنگائی کی شرح 9 فیصد ریکارڈ کی گئی ۔

ادارہ شماریات کے مطابق ایک ماہ میں چکن 42 فیصد، پیاز 32 فیصد، دال مسور 15.70، انڈے 14.43 فیصد، آٹا 9.69، گندم 7.31 فیصد مہنگی ہوئی۔ اسی طرح چنے 6 فیصد، دال چنا 4.33، سبزیاں 4 اورچینی 3 فیصد، بجلی کے نرخ 11.40 فیصد مہنگے ہوئے ۔

رپورٹ کے مطابق ٹماٹر 18.90 فیصد، دال مونگ 4 اور آلو 2.62 فیصد، آلو 26 فیصد، دال مونگ 23 اور سبزیاں 14 فیصد سستی بھی ہوئیں ۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div