Aaj News

بدھ, اپريل 24, 2024  
15 Shawwal 1445  

اسکول اور کلب کرکٹ انفراسٹرکچر کو اپ گریڈ کرنے پر زور

پی سی بی چیئرمین رمیز راجا نے اسکول اور کلب کرکٹ کی سرگرمیوں کو...
شائع 03 اکتوبر 2021 12:29am

پی سی بی چیئرمین رمیز راجا نے اسکول اور کلب کرکٹ کی سرگرمیوں کو جلد بحال کرنےاور انفراسٹرکچر کو اپ گریڈ کرنے پر بھی زور دیا ہے۔

پی سی بی چیئرمین رمیز راجا نے کرکٹ ایسوسی ایشنز کو گراس روٹ کرکٹ سے متعلق اپنے نظریے سے آگاہ کردیا۔

کرکٹ ایسوسی ایشنزکے فرسٹ بورڈز کے عہدیداران سے نیشنل ہائی پرفارمنس سینٹر لاہور میں ملاقات کی۔

رمیز راجہ نے اسکول اور کلب کرکٹ کی سرگرمیوں کو جلد بحال کرنےاور انفراسٹرکچر کو اپ گریڈ کرنے پر بھی زور دیا۔

۔ چیئرمین پی سی بی نے فرسٹ بورڈز کے عہدیداران سے ملاقات کی ۔ ملاقات میں رمیزراجا نے گراس روٹ کرکٹ سے متعلق نظریے سے آگاہ کیا۔

ملاقات میں انہوں نے عہدیداران پر اسکول اور کلب کرکٹ کی سرگرمیوں کو جلد بحال کرنے پر زور دیا۔

دوسری جانب آئی سی سی ٹی20 ورلڈ کپ کے اسکواڈ میں شامل بعض قومی کرکٹرز کی نیشنل ٹی20 میں کارکردگی متاثر کن نہیں رہی،جس کی وجہ سے کرکٹ کے حلقوں میں ٹیم میں تبدیلیوں کا مطالبہ زور پکڑنے لگا ہے۔

چند کھلاڑیوں کی وجہ سے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) بھی پریشان ہے،آنے والے میچز میں کارکردگی میں تسلسل نہ آیا تو اسکواڈ میں ایک سے زیادہ تبدیلیاں ہوسکتی ہیں۔

آئی سی سی ٹی 20ورلڈ کپ کیلئے پاکستا ن کا 15 رکنی اسکواڈ موضوع بحث بنا ہوا ہے،خاص طور پر مڈل آرڈر میں شامل کھلایوں، صہیب مقصود، اعظم خان، خوشدل شاہ، آصف علی کو منتخب کئے جانے پر سیلیکشن کمیٹی پر تنقید کی زد میں رہی ہے۔

نیشنل ٹی 20میں ان چاروں پلیئرز کی مایوس کن کارکردگی نے ان کے سلیکشن پر سوالیہ نشان لگادیا ہے۔

سدرن پنجاب کی نمائندگی کرنے والے اعظم خان 3 میچز میں صرف 35 رنز بناسکے، خوشدل شاہ نے بھی اب تک 21 ، 24 اور 6 جبکہ صہیب مقصود نے 18، صفر اور 24 رنز کی 3 اننگز کھیلی ہیں، آصف علی3، 43 اور10 رنز کی اننگز کھیل چکے ہیں۔

17اکتوبر سےشروع ہونے والے ورلڈ کپ کے لئے اسکواڈ کی تبدیلی کی آخری تاریخ 16 اکتوبر ہے۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div