Aaj News

جمعہ, مارچ 29, 2024  
18 Ramadan 1445  

نیپرا:بجلی،1 روپیہ 65 پیسے فی یونٹ مہنگی

بجلی صارفین کو ایک اور بڑا جھٹکا دیا گیا ہے اور نیپرا نے بجلی ...
شائع 04 اکتوبر 2021 08:11pm
کاروبار

بجلی صارفین کو ایک اور بڑا جھٹکا دیا گیا ہے اور نیپرا نے بجلی ایک سال کیلئے 1 روپیہ 65 پیسے فی یونٹ مہنگی کر دی۔ اتھارٹی نے بجلی مہنگی کرنے کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا ۔

نیپرا نوٹیفکیشن کے مطابق اضافہ 2019-20 اور 2020-21 کی سہہ ماہی ایڈجسٹمنٹس کی مد میں کیا گیا۔

بجلی کی فی یونٹ قیمت 16.44 سے بڑھ کر 18.16 روپے فی یونٹ ہو گئی۔

فیصلے سے بجلی صارفین پر 90 ارب روہے کا بوجھ پڑے گافیصلے کا اطلاق 300 یونٹ سے زائد استعمال کرنے والوں پر ہو گا۔ 80 فیصد صارفین ماہانہ 300 یونٹ سے زائد استعمال کرتے ہیں,کے الیکٹرک صارفین پر فیصلے کا اطلاق نہیں ہو گا ۔

اس سے قبل ادارہ شماریات کی جانب سےماہانہ مہنگائی کے اعداد و شمار جاری کر دیئے گئے۔ رپورٹ کے مطابق اگست کے مقابلے میں ستمبر 2021ء میں مہنگائی 2.12 فیصد بڑھ گئی جبکہ ستمبر 2020ء کے 8 فیصد کے مقابلے میں مہنگائی کی شرح 9 فیصد ریکارڈ کی گئی ۔

ادارہ شماریات کے مطابق ایک ماہ میں چکن 42 فیصد، پیاز 32 فیصد، دال مسور 15.70، انڈے 14.43 فیصد، آٹا 9.69، گندم 7.31 فیصد مہنگی ہوئی۔ اسی طرح چنے 6 فیصد، دال چنا 4.33، سبزیاں 4 اورچینی 3 فیصد، بجلی کے نرخ 11.40 فیصد مہنگے ہوئے ۔

رپورٹ کے مطابق ٹماٹر 18.90 فیصد، دال مونگ 4 اور آلو 2.62 فیصد، آلو 26 فیصد، دال مونگ 23 اور سبزیاں 14 فیصد سستی بھی ہوئیں ۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div