Aaj News

جمعہ, مارچ 29, 2024  
18 Ramadan 1445  

فیس بک کے شیئرز گرگئے، ایک رات میں تقریباً 6 ارب ڈالرز کا نقصان

فیس بک، انسٹاگرام اور واٹس ایپ کی سروسز متاثر ہونے کے بعد امریکی...
اپ ڈیٹ 05 اکتوبر 2021 09:40am
کاروبار

فیس بک، انسٹاگرام اور واٹس ایپ کی سروسز متاثر ہونے کے بعد امریکی اسٹاک ایکسچینج میں فیس بک کے شیئرز (حصص) کی قیمت 5.7 فیصد گر گئی ہے۔

پوری دنیا میں فیس بک، انسٹا گرام اور واٹس ایپ کی سروسز گزشتہ رات کئی گھنٹوں تک تعطل کا شکار رہیں۔

خبر رساں ادارے کے مطابق سروسز معطل ہونے کی وجہ سے سماجی رابطوں کی ویب سائٹس کے صارفین کو سخت پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔

امریکی اسٹاک ایکسچینج میں اس وقت تک فیس بک کے شیئرز کی قیمت 5.7 فیصد تک گر چکی ہے جس کی وجہ سے اسے تقریباً 6 ارب ڈالرز کا نقصان اٹھانا پڑا ہے۔

فیس بک انتظامیہ کی جانب سے سروس متاثر ہونے پر صارفین سے معذرت کی گئی ہے۔

دوسری جانب پرائیویسی افئیرز کی جانب سے دعویٰ کیا گیا ہے کہ فیس بک کے ڈیڑھ ارب صارفین کا ڈیٹا فروخت کے لیے ہیکرز فورم پر پیش کردیا گیا ہے۔

نشریاتی ادارے کے مطابق جو ڈیٹا فروخت کے لیے پیش کیا گیا ہے اس میں صارفین کے فون نمبرز، ای میل، لوکیشن اور یوزر آئی ڈیز بھی شامل ہیں۔

روسی ادارے کی جانب سے کیے جانے والے دعوے کی کسی اور ذرائع سے تاحال تصدیق نہیں ہوسکی ہے۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div