Aaj News

ہفتہ, اپريل 20, 2024  
11 Shawwal 1445  

اثاثہ جات مینجمنٹ اتھارٹی کے قیام پر تبادلہ خیال

وزیراعظم عمران خان سے وزیرخزانہ شوکت فیاض ترین نے ملاقات کی۔...
اپ ڈیٹ 06 اکتوبر 2021 12:37am
کاروبار

وزیراعظم عمران خان سے وزیرخزانہ شوکت ترین نے ملاقات کی۔

ملاقات میں اثاثہ جات مینجمنٹ اتھارٹی کے قیام سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا۔

ملاقات میں وزیراعظم نے ملک میں عام لوگوں کوزیادہ سے زیادہ ریلیف دینے کے لیے موثر اقدامات کرنے کی ہدایت کردی ۔

ملاقات میں وزیراعظم نے قیمتی قومی اثاثوں کے پیداواری استعمال کو یقینی بنانے کے لیے موثر اقدامات کرنے کی ہدایت کی۔

انہوں نے پاکستان کے قیمتی تاریخی اور ثقافتی اثاثوں سے بھرپور استفادہ کرتے ہوئے ملک میں سیاحت کے شعبے کی ترقی پر توجہ دینے کی بھی ہدایت کی۔

ملاقات میں وزیر اعظم نے بورڈ آف انویسٹمنٹ کو مؤثر بنانے کی ہدایت کی تاکہ لوگوں کی سماجی و اقتصادی ترقی کے لیے ملک میں کاروبار کرنے میں آسانی کو یقینی بنایا جا سکے۔

ملاقات میں وزیراعظم کو ملک کی موجودہ معاشی صورتحال پر بھی بریفنگ دی گئی جبکہ وزیرِاعظم عمران خان سے وزیرِدفاع پرویزخٹک نے بھی ملاقات کی ، اس ملاقات میں ملکی سیاسی صورتحال پر گفتگو کی گئی ۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div