Aaj TV News

BR100 4,607 Decreased By ▼ -61 (-1.3%)
BR30 20,274 Decreased By ▼ -618 (-2.96%)
KSE100 44,629 Decreased By ▼ -192 (-0.43%)
KSE30 17,456 Decreased By ▼ -66 (-0.38%)
COVID-19 TOTAL DAILY
CASES 1,265,047 663
DEATHS 28,280 11
Sindh 465,819 Cases
Punjab 437,974 Cases
Balochistan 33,128 Cases
Islamabad 106,469 Cases
KP 176,886 Cases

پاکستان میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں اس وقت تاریخ کی بلند ترین سطح پر ہیں، خاص کر پیٹرول کی فی لیٹر قیمت ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ چکی ہے۔

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے حوالے سے حکومت کا مؤقف ہے کہ عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمت کئی برس کی بلند ترین سطح پر ہے، اسی وجہ سے صرف پاکستان میں ہی نہیں بلکہ دنیا کے بیشتر ممالک میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے۔

حکومت کا دعویٰ ہے کہ پاکستان اس وقت خطے میں سب سے سستا پیٹرول فروخت کر رہا ہے، جبکہ کئی ایسے ممالک جو تیل کی دولت سے مالا مال ہیں، وہاں بھی پیٹرول کی قیمت پاکستانی کرنسی میں 100 روپے سے زائد ہے۔

تاہم کچھ ممالک ایسے بھی ہیں جو عالمی سطح پر تیل کی قیمتوں میں اضافے کے باوجود سستا ترین پیٹرول فروخت کر رہے ہیں۔

وینیزویلا اس وقت پاکستانی کرنسی میں 4 روپے میں ایک لیٹر پیٹرول فروخت کرتا ہے، جو کہ دنیا کے کسی بھی ملک میں پیٹرول کی سب سے کم قیمت ہے۔

جبکہ پاکستان کے پڑوسی ملک ایران میں فی لیٹر پیٹرول کی قیمت 10 روپے ہے۔ ان ممالک کے علاوہ سعودی عرب میں پیٹرول 100 روپے فی لیٹر، ترکی میں 150 روپے فی لیٹر، بنگلا دیش میں 176 روپے فی لیٹر، چین میں 200 روپے فی لیٹر، بھارت میں 254 روپے فی لیٹر، برطانیہ میں 310 روپے سے زائد کی قیمت پر دستیاب ہے۔ جبکہ دنیا میں سب سے مہنگا پیٹرول ہانگ کانگ میں فروخت ہوتا ہے جہاں اس کی قیمت 400 روپے فی لیٹر سے زائد ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان میں اس وقت پیٹرول کی فی لیٹر قیمت 127 روپے 30 پیسے، لائٹ اسپیڈ ڈیزل کی قیمت 99 روپے 51 پیسے، ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت 122 روپے 4 پیسے جبکہ مٹی کے تیل کی قیمت 99 روپے 31 پیسے ہے۔