Aaj News

جمعہ, اپريل 19, 2024  
10 Shawwal 1445  

فلور ملز مالکان کی حکومت کو ڈیڈلائن

پاکستان فلور ملز ایسوسی ایشن نے گندم کے سرکاری کوٹے، تھیلے کی...
شائع 09 اکتوبر 2021 12:33am
کاروبار

پاکستان فلور ملز ایسوسی ایشن نے گندم کے سرکاری کوٹے، تھیلے کی قیمت سمیت دیگر مطالبات کی منظوری کیلئے حکومت پنجاب کو پیر تک کی ڈیڈ لائن دے دی۔

لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے پاکستان فلور ملز ایسوسی ایشن پنجاب کے صدر عاصم رضا کا کہنا تھا کہ گندم کا کوٹہ کم ہونے کیوجہ سے مارکیٹ میں سرکاری ریٹ پر آٹا دستیاب نہیں، اور مل مالکان پر دباؤ بڑھ گیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ کوٹہ کم ہونے کیوجہ سے فلور ملز کی پیدواری لاگت بھی پوری نہیں ہو رہی۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ گندم کی ایکسٹریکشن ریشو اور 20 کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت کا بھی دوبارہ تعین کیا جائے۔

فلور مل مالکان نے جنوبی پنجاب سے سندھ کیلئے گندم کی نقل و حرکت پر پابندی اور ملز کیلئے دیگر اضلاع سے 25 فیصد کوٹہ ختم کرنے کا مطالبہ بھی کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ مطالبات تسلیم نہ ہوئے تو منگل سے صوبہ بھر میں ہڑتال کیجائے گی۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div