Aaj News

جمعرات, اپريل 25, 2024  
17 Shawwal 1445  

پراپرٹی ٹیکس میں اضافہ، کار ڈیلرز کا احتجاج کا اعلان

کار ڈیلروں نے پراپرٹی ٹیکس میں اضافے کے خلاف اکیس اکتوبر کو...
شائع 09 اکتوبر 2021 11:26pm
کاروبار

کار ڈیلروں نے پراپرٹی ٹیکس میں اضافے کے خلاف اکیس اکتوبر کو احتجاج کا اعلان کر دیا۔

لاہور کار ڈیلرز فیڈریشن کے صدر شہزادہ سلیم نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب حکومت نے پراپرٹی ٹیکس میں تین سو فیصد تک اضافہ کر دیا ہے۔

انہوں نے مطالبہ کیا کہ اگر ٹیکس کی پرانی شرح بحال نہ کی گئی تو کار ڈیلرز فیڈریشن پاکستان انجمن تاجران سے ملکر 21 اکتوبر کو احتجاج کرے گی۔

چئیرمین آل پاکستان کار ڈیلرز ایسوسی ایشن میاں شعیب اور دیگر کا کہنا تھا کہ وہ 17 اقسام کے ٹیکسز اور ڈیوٹیز ادا کر رہے ہیں، درآمدی گاڑیوں سے ڈالرز ملک سے باہر نہیں بلکہ حکومتی خزانے میں آرہے ہیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ حکومت کاروبار میں آسانیاں دینے کی بجائے موجود سہولتیں بھی چھین رہی ہے جس سے بیروزگاری پھیل رہی ہے۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div