Aaj News

جمعہ, اپريل 26, 2024  
17 Shawwal 1445  

پنجاب : شوگر ملزمافیا کیخلاف کارروائی،دوملز مالکان گرفتار

شوگر مافیا کے خلاف پنجاب حکومت نے بڑی کارروائی کی ہے اور دو شوگر...
شائع 15 اکتوبر 2021 06:19pm

شوگر مافیا کے خلاف پنجاب حکومت نے بڑی کارروائی کی ہے اور دو شوگر ملز کے مالکان اور انتظامیہ کو گرفتار کر لیا گیا۔

تیسری شوگر ملز کے مالکان کی گرفتاری کیلئے چھاپے جاری ہے۔

قانون کے خلاف ورزی پرشوگرملزکےخلاف کارروائیاں جاری ہیں، چنار،شکرگنج،پسرور شوگرملزکے خلاف کارروائی کی گئی

چنارشوگرملزکےمالک جاوید کیانی گرفتارجبکہ شکر گنج شوگر ملز کے مالک پرویز احمد بھی گرفتارہوگئے ہیں۔

شکرگنج شوگرملزکےجی ایم کین،جی ایم ایڈمن بھی گرفتارکرلئے گئے ہیں۔

پسرور شوگر ملز کے مالکان کی گرفتاری کیلئےچھاپے جاری ہیں۔چیف سیکریٹری کا کہنا ہے کہ قانون شکنی کرنےوالوں سےسختی سےنمٹاجائےگا۔

حکام کا حالیہ اقدام پر کہنا ہے کہ مقررہ قیمت سےزائد پرچینی کی فروخت پرکارروائی ہوگی، چینی کی ایکس مل قیمت84.75،ریٹیل89.75روپےفی کلوہے۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div