Aaj News

جمعرات, مارچ 28, 2024  
17 Ramadan 1445  

یوٹیلیٹی سٹورز پر بھی اشیا کی قیمتوں میں اضافہ

یوٹیلیٹی سٹورز پر گھی سیمت دیگر اشیا کی قیمتوں میں اضافے نے عوام...
شائع 15 اکتوبر 2021 06:56pm
کاروبار

یوٹیلیٹی سٹورز پر گھی سیمت دیگر اشیا کی قیمتوں میں اضافے نے عوام ہوش اڑا دیئے۔

گھی کی قیمتوں میں 40 سے 109 روپے تک اضافہ ہو گیا۔ ایک بار پھر مہنگائی کے طوفان پر شہر ی پریشان ہیں۔

حکومت کے جاری کردہ نوٹیفیکیشن کے مطابق یوٹیلیٹی سٹورز پر گھی اور کوکنگ آئل 40 سے 109 روپے فی کلو مہنگا ہو گیا۔

صابن 3 روپے اضافہ کے ساتھ 133، شو پالش 10 روپے اضافہ کے ساتھ 110، نیل 25 روپے اضافہ کے ساتھ 464، شیمپو 4 روپے اضافہ کے ساتھ 195 جبکہ مصالحہ جات کی قیمتوں میں بھی اضافہ کیا گیا ہے۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ عام آدمی کی کمائی صرف کچن کے اخراجات میں ہی نکل جاتی ہے۔

شہریوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہےکہ اشیا ضروریہ کی قیمتوں میں کمی لانے کے اقدامات کرنے کے ساتھ ساتھ اوپن مارکیٹ میں چیزوں کی قیمتوں پر نظر رکھے۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div