Aaj News

جمعرات, اپريل 25, 2024  
16 Shawwal 1445  

اسلام آباد ہائیکورٹ: تمام تجاوزات فوری ختم کرنے کا حکم

اسلام آباد ہائیکورٹ نے وفاقی دارالحکومت سے تمام تجاوزات فوری...
شائع 15 اکتوبر 2021 08:41pm

اسلام آباد ہائیکورٹ نے وفاقی دارالحکومت سے تمام تجاوزات فوری ختم کرنے کا حکم دے دیا،

اسلام آباد ہائیکورٹ نے نالہ کورنگ کے کنارے تعمیرات کرکے قبضہ کرنے والوں کا حکم امتناع خارج کرتے ہوے سی ڈی اے کو قانون کے مطابق بلا امتیاز کاروائی کا حکم دیا ہے۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ نے وفاقی دارلحکومت مین تجاوزات کے خاتمے سے متعلق کیس کی سماعت کی۔

چیف جسٹس اطہر من اللہ نے سی ڈی اے کو ہدایت کی کہ پلاٹ لائن سے باہر جس نے بھی تجاوز کی ہین انکو گرا دیا جائے۔ کچی آبادیوں میں بھی سرکاری زمینوں پر نئے قبضے روکے جائیں ۔

انہوں نے مزید کچی آبادیوں میں بنیادی سہولیات کی فراہمی کے لیے سی ڈی اے سے تفصیلی رپورٹ طلب کی۔ عدالت نے سرکاری زمینوں پر قبضوں پر آپریشن سے روکنے کے سٹے آرڈرز کی بھی رپورٹ طلب کی۔ سماعت میں انہوں نے نالوں پر قبضے کرکے تعمیرات کرنے والوں کے خلاف بھی کاروائی کا حکم دیا ۔

اسلام آباد ہائیکورٹ نے نالہ کورنگ کے کنارے تعمیرات کرکے قبضہ کرنے والوں کا حکم امتناع خارج کرتے ہوے سی ڈی اے کو قانون کے مطابق بلا امتیاز کاروائی کا حکم دے دیا۔

سرکاری زمینوں پر قبضوں کے کیسز کی سماعت 2 ہفتے تک ملتوی کر دی گئی۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div