Aaj News

جمعہ, اپريل 26, 2024  
17 Shawwal 1445  

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ،قومی کھلاڑی کل سے دبئی میں ٹریننگ کریں گے

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں شرکت کرنے والی پاکستان کرکٹ ٹیم کے کووڈ...
شائع 16 اکتوبر 2021 09:37pm

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں شرکت کرنے والی پاکستان کرکٹ ٹیم کے کووڈ ٹیسٹنگ کے نتائج منفی آگئے۔

کھلاڑی کل سے دبئی میں ٹریننگ کریں گے۔ کپتان بابراعظم کی ورلڈکپ جیتنے پر نظریں۔ ورچوئل پریس کانفرنس میں انہوں نے کہا۔ نیا چیلنج ہے امید ہے بہترین پرفارمنس دیں گے۔

پریس کانفرنس میں ان کا کہنا تھا کہ یواےای میں بہت کرکٹ کھيلی،کنڈيشنز سازگارہيں،

بابراعظم کا کہنا تھا کہ کوشش ہوگی ورلڈکپ 2009والا لمحہ دوبارہ آئے۔

ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کےلئے انعامی رقم کا اعلان

دوسری جانب انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کےلئے انعامی رقم کا اعلان کردیا۔عمان اور متحدہ عرب امارات میں ہونے والے میگا ایونٹ کیلئے مجموعی طورپر56 لاکھ ڈالر کی انعامی رقم مختص کی گئی ہے۔

ٹورنامنٹ کی فاتح ٹیم کوچمچماتی ٹرافی کے ساتھ 16لاکھ ڈالر ملیں گے۔رنراپ ٹیم آٹھ لاکھ ڈالر کی حق دار ہوگی۔

سیمی فائنل ہارنے والی دو ٹیموں کو چارچارلاکھ ڈالر ملیں گے۔

سپر12مرحلے میں میچ جیتنے والی ٹیم کو40ہزار ڈالر دیے جائیں گے۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div