Aaj News

جمعہ, مارچ 29, 2024  
18 Ramadan 1445  

عمر شریف کی نعت پڑھتے ہوئے ویڈیو شیئر۔ ۔ ۔

معروف کامیڈین عمر شریف کو ابھی بچھڑے صرف چند دن ہی گزرے ہیں ، اور...
شائع 19 اکتوبر 2021 10:13pm

معروف کامیڈین عمر شریف کو ابھی بچھڑے صرف چند دن ہی گزرے ہیں ، اور ابھی بھی انکے اہلخانہ اور مداحوں کے غم تازہ ہیں ۔

اب مرحوم عمر شریف کی اہلیہ نے انکی ایک وڈیو شیئر کی ہے ، ویڈیو میں عمر شریف مشہور نعت 'یہ سب تمہارا کرم ہے آقا' پڑھ رہے ہیں ۔ اور نعت کے ذریعے بارگاہ نبوی میں نذرانہ عقیدت پیش کررہے ہیں۔

زرین عمر کی پوسٹ پر کئی لوگوں نے کمنٹس کرتے ہوئے مرحوم عمر شریف کیلئے عقیدت کا اظہار کیا ہے۔ اور کئی دعائیہ کلمات لکھے ہیں کہ اللہ تعالی عمر شریف کو جنت میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اورانکے درجات بلند فرمائے۔

عمر شریف کا انتقال

دو اکتوبر کو پاکستانی اسٹیج کے بے تاج بادشاہ اور کامیڈی کنگ عمر شریف انتقال کرگئے تھے، وہ علاج کے لئے امریکا روانہ ہوئے تھے، طبیعت خراب ہونے پر عمر شریف کو جرمنی کے اسپتال منتقل کیا گیا تھا۔

واضح رہے کہ عمر شریف عارضہ قلب اور دیگر مختلف بیماریوں میں مبتلا تھے، وہ گزشتہ کئی ہفتوں سے کراچی کے نجی اسپتال میں زیر علاج تھے۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div