Aaj News

ہفتہ, اپريل 20, 2024  
11 Shawwal 1445  

مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ ، اسکاٹ لینڈ دوسرے میچ میں کامیاب

مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ جاری ہے اور اب اسکاٹ لینڈ نے اپنے دوسرے...
شائع 19 اکتوبر 2021 10:49pm

مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ جاری ہے اور اب اسکاٹ لینڈ نے اپنے دوسرے میچ میں بھی کامیابی حاصل کرلی۔

پاپوانیوگنی اور اسکاٹ لینڈ کے درمیان یہ میچ الامارات کرکٹ گراونڈ میں کھیلا گیا ، میچ میں اسکاٹ لینڈ نے پاپوا نیو گنی کو 17 رنز سے شکست دے دی۔ اسکاٹ لینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔

اس کے بلے بازوں نے ذمے داری کا مظاہرہ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 165 رنز بنائے جبکہ انکو اس میں 9 وکٹوں کا نقصان اٹھانا پڑا۔

اسکاٹ لینڈ کی طرف سے بیرنگٹن نے 70 اور بلے باز میتھیو نے 45 رنز بنائے۔

پاپوا نیوگنی کی جانب سے کبوا موریا نے 4 کھلاڑیوں کو پویلین بھیجا۔

ہدف کے تعاقب میں پہلی مرتبہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کھیلنے والی پاپوا نیوگنی کا آغاز اچھا نہ تھا اور اسکے پانچ کھلاڑی بغیر کوئی کارکردگی دکھائے پویلین لوٹ گئے تھے۔

تاہم پاپوا نیو گنی کی ٹیم آخری اوور میں 148 رنز پر آل آؤٹ ہوگئی ۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div