Aaj News

ہفتہ, اپريل 20, 2024  
11 Shawwal 1445  

پیٹرولیم ڈیلرز کی 5 نومبر کو ہڑتال کی دھمکی

تین سالوں میں ڈیلرز کمیشن کیوں نہیں بڑھایا؟ پیٹرولیم ڈیلرز...
شائع 26 اکتوبر 2021 07:33pm
کاروبار

تین سالوں میں ڈیلرز کمیشن کیوں نہیں بڑھایا؟ پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن نے5 نومبر کو ملک بھر میں ہڑتال کی کال دے دی،پیٹرول پمپس بند کرنے کی دھمکی بھی دیدی۔

پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ حکومت کی جانب سے ڈیلرز کمیشن میں اضافے کی یقین دہانی کروائی گئی تھی۔

تاہم حکومت کی جانب سے کمیشن میں اضافے پر وعدہ خلافی کی گئ۔

مہنگائی اور پیداواری لاگت کے باعث کاروبار ناممکن ہو چکا۔

پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن نے اعلان کیا کہ کمیشن نہ بڑھا تو5 نومبر کو ملک بھر میں پیٹرول پمپس بند کر دیں گے، کمیشن میں اضافے کے حوالے سے فیصلہ نہ ہوا تو انتہائی قدم اٹھانے پر مجبور ہونگے۔

بجلی کی قیمت میں اضافہ ۔ ۔ ۔

دوسری جانب کراچی میں بجلی استعمال کرنے والوں کیخلاف بری خبر ہے،اور ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی کی قیمت 69 پیسے فی یونٹ بڑھا دی گئی ہے،نوٹفکشین بھی جاری کر دیا گیا۔

ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی مزید مہنگی کردی گئی، جس کا باقاعدہ نوٹفکشین بھی جاری کر دیا گیا ہے۔

کے الیکٹرک کے جولائی کے ماہانہ فیول چارجز کی مد میں 69 پیسے فی یونٹ اضافے کی منظوری دی گئی ہے، نیپرا اتھارٹی نے 2ستمبر 2021 کو عوامی سماعت کے دوران بجلی کی قیمت میں اضافے کی منظوری دی تھی۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div