Aaj TV News

BR100 4,589 Decreased By ▼ -10 (-0.22%)
BR30 17,340 Increased By ▲ 6 (0.04%)
KSE100 44,855 Decreased By ▼ -33 (-0.07%)
KSE30 17,661 Decreased By ▼ -35 (-0.2%)
COVID-19 TOTAL DAILY
CASES 1,386,348 5,196
DEATHS 29,137 15
Sindh 531,008 Cases
Punjab 467,698 Cases
Balochistan 34,032 Cases
Islamabad 120,813 Cases
KP 186,537 Cases

وزیرداخلہ شیخ رشید نے کہا کہ ہم کسی ایمبیسی کو بند کرنے یا سفیر کو نکالنے کی پوزیشن میں نہیں ہیں ۔ ہماری پوری کوشش ہوگی کہ معاملہ افہام وتفہیم سے حل ہو ۔ لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید 19 نومبر تک ڈی جی آئی ایس آئی ہیں ۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیرداخلہ شیخ رشید نے کہا آج بنی گالہ میں اہم اجلاس ہوا ۔وزیراعظم اورپاک فوج ایک پیج پر ہیں ۔ لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید 19 نومبر تک ڈی جی آئی ایس آئی ہیں ۔ بیس نومبر کو لیفٹینٹ جنرل ندیم انجم ڈی جی آئی ایس آئی کا چارج سنبھالیں گے ۔

وزیر داخلہ نے کہا کالعدم ٹی ایل پی کی تمام باتیں مان لیں ۔ صرف فرانس ایمبیسی والی بات رہ گئی ۔ کالعدم تحریک لبیک پاکستان کا مطالبہ فرانس کے سفیرکوملک سے نکالنا اورسفارتخانہ ختم کرنا ہے، فرانس یورپ کو لیڈ کررہا ہے اور تمام ممالک فرانس کے ساتھ ہیں۔

انہوں نے مزید کہا رات دوبارہ کالعدم تنظیم سے مذاکرات کروں گا، امید ہے وہ لوگ وعدے کے مطابق سڑک خالی کر دیں گے۔

شیخ رشید نے مزید کہا کہ کالعدم ٹی ایل پی ابتک 6 دھرنے دے چکی ہے ۔ عمران خان کی پوری کوشش ہے مہنگائی پر قابو پایا جائے۔ پوری دنیا مہنگائی کی زد میں ہیں ۔