Aaj News

جمعہ, مارچ 29, 2024  
19 Ramadan 1445  

پی ڈی ایم کا اکتیس اکتوبر کو اسلام آباد میں مظاہرے کا فیصلہ

پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ نے حکومتی معاشی پالیسیوں اور مہنگائی...
شائع 27 اکتوبر 2021 12:19am

پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ نے حکومتی معاشی پالیسیوں اور مہنگائی کے خلاف وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 31 اکتوبرکو احتجاجی مظاہرہ کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

صدرمسلم لیگ ن اسلام آباد ڈاکٹر طارق فضل چوہدری کا کہنا ہے کہ مظاہرہے میں پی ڈی ایم کے قائدین بھی شرکت کریں گے ۔

پی ڈی ایم اسلام آباد کے مقامی رہنماوں کا اجلاس مسلم لیگ ن کے اسلام آباد میں مرکزی سیکریٹریٹ میں منعقد ہوا جس میں مظاہرہ کا پروگرام تشکیل دیا گیا۔ انتظامات سے متعلق جائزہ اجلاس میں مسلم لیگ ن اسلام آباد کے صدر ڈاکٹر طارق فضل اور امیر جے یو آئی مولانا عبدالمجید ہزاروی سمیت نیشنل پارٹی، پختونخواہ ملی عوامی پارٹی کے رہنماوں نے بھی شرکت کی۔

اجلاس میں اسلام آباد میں 31 اکتوبر کو احتجاجی مظاہرہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا اور اتوار کو نیشنل پریس کلب اسلام آباد کے باہر مظاہرہ کے انتظامات کو حتمی شکل دی گئی۔

مظاہرہ کے لئے مختلف ذیلی کمیٹیاں تشکیل دیکر ذمہ داریاں سونپ دی گئیں جس میں اسٹیج کمیٹی، میڈیا کمیٹی، انتظامی کمیٹی، ٹرانسپورٹ کمیٹی تشکیل دی گئیں۔

صدر مسلم لیگ ن اسلام آباد ڈاکٹر طارق فضل چوہدری کا کہنا ہے کہ 31 اکتوبر کو اسلام آباد اور مضافات سے کارکنان ریلیوں کی شکل میں پریس کلب پہنچیں گیں، 31 اکتوبر کو مہنگائی کے خلاف شہری گھروں سے نکلیں، 31 اکتوبر کو مظاہرے میں مرکزی قائدین بھی شرکت کریں گے۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div