Aaj News

جمعرات, اپريل 25, 2024  
16 Shawwal 1445  

پاکستانی ادارے، بینکس اور اہم کمپنیاں سائبر حملہ آوروں کے نشانے پر

پاکستانی اہم اداروں، بینکس اور اہم کمپنیوں پر سائبر حملوں کے...
شائع 01 نومبر 2021 07:27pm
سائنس

پاکستانی اہم اداروں، بینکس اور اہم کمپنیوں پر سائبر حملوں کے خدشے کا اظہار کردیا گیا۔

وفاقی وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی امین الحق نے خبردار کیا ہے کہ پاکستانی ادارے، بینکس اور اہم کمپنیاں سائبر حملہ آوروں کے نشانے پر ہیں، نیشنل بنک سمیت کئی اداروں کو فروری میں سائبر سیکورٹی سے متعلق خط لکھا لیکن ہماری تجاویز پر عمل نہیں کیا گیا، کراچی کے آئی ٹی پارک میں 6 ہزار نوجوانوں کو نوکریاں دی جائیں گی۔

وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی کے تحت ملک ک پہلی سائبر سیکورٹی ہیکاتھون سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے کہا کہ دنیا بھر کی طرح پاکستانی اداروں پر بھی سائبر حملوں کے خطرات دن بہ دن بڑھ رہے ہیں۔

وفاقی وزیر نے بتایا کہ عالمی سطح پر یومیہ 5 لاکھ سائبر حملے صرف تاوان کیلئے کئے جاتے ہیں اور صرف گذشتہ برس حملوں سے 20 ارب ڈالر کا نقصان ہوا، پاکستان میں یومیہ لاکھوں سائبر حملے ناکام بنائے جاتے ہیں لیکن حملوں کے خدشات بڑھ رہے ہیں۔

امین الحق نے بتایاکہ وفاقی کابینہ نے جولائی میں سائبر پالیسی منظور کی منظوری دی تھی لیکن سایئبر سیکیورٹی میں طلب و رسد کا بہت بڑا فرق موجود ہے۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div