Aaj News

بدھ, اپريل 24, 2024  
15 Shawwal 1445  

مہوش حیات اور شہریار منور کی ڈانس ریہرسل، شائقین کے دلچسپ تبصرے

پیسا ایوارڈ شو کا ڈیبیو دبئی میں ہونے جارہا ہے اور پہلے ہی کئی...
شائع 05 نومبر 2021 10:33pm

پیسا ایوارڈ شو کا ڈیبیو دبئی میں ہونے جارہا ہے اور پہلے ہی کئی شوبز شخصیات دبئی روانہ ہوچکی ہیں ۔

اس چمکتی تقریب میں سلور اسکرین پر خدمات کے اعتراف میں ستاروں کو ایوارڈ سے نواز جائے گا۔

پیسا ایوارڈ شو کی رات کو چمکتی دمکتی رات قرار دیا جائے تو بے جا نہ ہوگا کیونکہ کئی پاکستانی شوبز ستارے اس میں اپنی پرفارمنس کا مظاہرہ کرینگے۔

ایسے میں ویڈیو ایک میگزین کے انسٹاگرام پر شیئر کی گئی ہے ، ویڈیو میں پاکستانی اسٹار شہریار منور اور انکے ہمراہ مہوش حیات ڈانس ریہرسل کررہی ہیں ۔

تاہم شائقین کی جانب سے انسٹاگرام پوسٹ پر مزاح سے بھرپور کمنٹس کیے جارہے ہیں ۔

ایک مداح کا کہنا تھا کہ ببلو بچے برگر کھانے کے بعد ڈانس کرتے ہوئے ، اسہی طرح کچھ مداحوں نے سوال اٹھایا کہ یہ کیسا ڈانس ہے ، اور کچھ نے سوال پوچھا کہ کیا یہ کچھ نیا نہیں کرسکتے ۔

اب تک اس ویڈیو کو دو لاکھ اکتیس ہزار سے زائد شائقین دیکھ چکے ہیں۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div