Aaj News

بدھ, اپريل 24, 2024  
16 Shawwal 1445  

جنید صفدر کس پاکستانی اداکارہ کے دل کی دھڑکن بن گئے؟

مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز کے صاحبزادے جنید صفدر اپنی...
شائع 07 نومبر 2021 09:21am
-فائل فوٹو
-فائل فوٹو

مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز کے صاحبزادے جنید صفدر اپنی پرسنلٹی کے لحاظ سے ایک باوقار اور ہینڈسم نوجوان ہیں، جو اب "نکاح فائیڈ" ہونے کے بعد کسی اور کے دل کی دھڑکن بن چکے ہیں۔ لیکن اب بھی کچھ خواتین ایسی ہیں جو ان پر سے اپنا دھیان ہٹا نہیں پارہیں۔

انہیں میں سے ایک پاکستان کی ابھرتی ہوئی اداکارہ، میک اپ آرٹسٹ، ماڈل اور یوٹیوبر زویا ناصر بھی ہیں جنہوں نے اعتراف کیا ہے کہ جنید صفدر ان کے کرش ہیں۔

حال ہی میں اداکارہ کی جانب سے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر سوال و جواب کا ایک سیشن رکھا گیا جس میں ان کے مداحوں نے منفرد اور انوکھے سوالات پوچھے۔

ایک صارف نے سوال کیا کہ آپ کا کرش کون ہے؟ جس پر زویا ناصر نے سوال کے جواب میں جنید صفدر کے نکاح کی تصویر شیئر کردی۔

اسکرین شاٹ/زویا ناصر انسٹاگرام
اسکرین شاٹ/زویا ناصر انسٹاگرام

یہ تصویر اس وقت کی ہے جب جنید صفدر نے نکاح کی تقریب میں گانا گایا تھا جس کی ویڈیو کئی دن تک سوشل میڈیا کی زینت بنی رہی تھی۔

واضح رہے کہ زویا ناصر نے محض ڈھائی ماہ میں اپنے دیرینہ دوست اور رواں برس ہی دائرہ اسلام میں داخل ہونے والے جرمن یوٹیوبر سے منگنی ختم کرلی۔

زویا ناصر نے رواں برس عالمی یوم محبت کے موقع پر اپنے دیرینہ دوست جرمن یوٹیوبر کرسٹین بیٹزمین المعروف کرس بیٹزمین سے منگنی کی تھی۔

دونوں نے 19 فروری کو منگنی کی تصدیق کرتے ہوئے سوشل میڈیا اور یوٹیوب ویڈیو میں بتایا تھا۔

منگنی سے کچھ دن قبل ہی زویا ناصر کے مذکورہ جرمن دوست نے اسلام قبول کرنے کی تصدیق کی تھی، جس کے بعد چہ مگوئیاں ہوگئیں تھی کہ انہوں نے زویا کی محبت کی خاطر اسلام قبول کیا۔

منگنی کے بعد دونوں نے اعلان کیا تھا کہ وہ مناسب وقت پر شادی کریں گے اور دونوں سوشل میڈیا پر ایک ساتھ اپنی ویڈیوز اور تصاویر شیئر کرتے رہتے تھے۔

حیرانگی کی بات یہ ہے کہ تین دن قبل ہی زویا ناصر نے اپنے منگیتر کے ساتھ یوٹیوب پر ویڈیو شیئر کی تھی مگر 22 مئی کو سہ پہر کو انہوں نے سوشل میڈیا پوسٹ میں تصدیق کی کہ انہوں نے منگنی ختم کردی۔

زویا ناصر نے انسٹاگرام پوسٹ میں منگنی ختم کرنے کی وجہ بیان کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ ان کے منگیتر کرسٹین بیٹزمین المعروف کرس بیٹزمین کا ان سے اور ان کے مذہب سے متعلق اچانک رویہ تبدیل ہوا، جس وجہ سے انہوں نے مشکل فیصلہ لیا۔

زویا ناصر نے مداحوں کو بتایا کہ اب وہ اور کرس بیٹزمین رشتے میں نہیں رہے اور نہ ہی وہ شادی کریں گے۔

اداکارہ نے دعویٰ کیا کہ ان کے منگیتر کا اچانک ان کے مذہب، عقائد، ملک اور ثقافت سے متعلق رویہ تبدیل ہوا ، جس وجہ سے وہ ان سے راہیں جدا کرنے کے لیے مجبور ہوئیں۔

اداکارہ و ماڈل لکھا کہ بعض ایسی وجوہات، معاشرتی و مذہبی حدود ہوتی ہیں، جنہیں کسی طور پر بھی کراس نہیں کرنا چاہیے۔اور ایک دوسرے کے ساتھ عزت و احترام، رواداری اور خلوص کےساتھ رہنا چاہیے۔

اداکارہ نے اپنی پوسٹ میں خدا سے دعا کی کہ انہیں ہمت و طاقت عطا کی جائے کہ وہ مشکل گھڑی میں خود کو سنبھال سکیں۔

زویا ناصر نے منگنی ختم کرنے کا اعلان کرتے ہوئے مداحوں سے اپیل کی کہ ان کی ذاتی پرائیویسی اور دکھ کا خیال رکھ کر ان سے اور ان خاندان سے متعلق زیادہ باتیں نہ کی جائے تو اچھا ہے۔

اداکارہ کی جانب سے مذکورہ اعلان کے بعد کئی شوبز شخصیات نے ان کے مستقبل کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے ان کے لیے دعائیں کیں اور امید کا اظہار کیا کہ ان کا مشکل وقت بھی گزر جائے گا۔

Junaid safdar

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div