Aaj News

جمعہ, مارچ 29, 2024  
18 Ramadan 1445  

مہنگائی ،حکومت نے ادارہ شماریات کو اعدادوشمار سے روک دیا

مہنگائی کے آگے بے بس حکومت مہنگائی تو قابو نہ کرسکی،لیکن عوام کو...
شائع 11 نومبر 2021 12:58am
کاروبار

مہنگائی کے آگے بے بس حکومت مہنگائی تو قابو نہ کرسکی،لیکن عوام کو بے قابو مہنگائی سے آگاہی کیلئے اعداد وشمار جاری کرنے سے ادارہ شماریات کو روک دیا۔

ذرائع کےمطابق حکومت نےمہنگائی رپورٹ ہی نہ جاری کرنےکا فیصلہ کیا ہے۔

شماریات ڈویژن کواعدادوشمارنہ جاری کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ رواں ہفتےسے شماریات ڈویژن مہنگائی بارے ہفتہ وار رپورٹ نہیں جاری کی جائے گی۔

ادارہ شماریات مہنگائی بارے رپورٹ صرف ماہانہ بنیادوں پرجاری کرے گی۔

حکام کا کہنا تھاکابینہ میں فیصلہ ہو چکا لیکن وزارت خزانہ نے ابھی تک ہدایات نہیں دیں۔

ادھرلاہورسمیت پنجاب میں چینی کے بحران پر قابو نہ پایا جاسکا۔

مارکیٹ میں مقامی چینی نایاب، ہول سیل قیمت 140 سے 150جبکہ پرچون میں 165 روپے کلو تک پہنچ گئی۔

حکومت چینی بحران پرقابو پانے میں مکمل طورپربے بس نظرآتی ہے۔ موٹے دانے والی چینی عام مارکیٹ میں دستیاب ہی نہیں،اگر کہیں مل بھی جائے تو ایک سو ساٹھ سے کم پر نہیں،دکاندار کہتے ہیں ہول سیل مارکیٹ سے مہنگی چینی خرید کر سستی کیسے بیچیں۔

دوسری جانب حکومت کو چینی کی عدم دستیابی پرسخت عوامی ردعمل کاسامناہے، شہری کہتے ہیں باریک چینی زیادہ استعمال ہونے سے خرچہ موٹی چینی جتنا ہی ہے۔

مارکیٹ ذرائع کا کہنا ہےکہ کرشنگ سیزن میں تاخیر سے مارکیٹ میں چینی کی رسد اورطلب کا توازن بری طرح متاثر ہوا ہے۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div