Aaj News

ہفتہ, اپريل 20, 2024  
11 Shawwal 1445  

شوگر ملز سے معاملات طے،کرشنگ کا اعلان

حکومت اور شوگر ملز مالکان کے درمیان معاملات طے پا گئے، جنوبی...
شائع 12 نومبر 2021 10:22pm
کاروبار

حکومت اور شوگر ملز مالکان کے درمیان معاملات طے پا گئے، جنوبی پنجاب اور سندھ میں کرشنگ پندہ نومبر سے شروع کرنے پر اتفاق ہو گیا۔ حکومت شوگرملز سے سرپلس چینی بھی خریدے گی۔

چیئرمین پاکستان شوگرملزایسوسی ایشن ذکاٗ اشرف اور دیگر عہدیداران نے لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم نے شوگر ملوں کے مسائل کے حل کیلئے مشیر خزانہ کی سربراہی میں کمیٹی بنا دی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ سندھ اور جنوبی پنجاب میں پندرہ جبکہ وسطی پنجاب میں بیس نومبر سے کرشنگ شروع کر دی جائے گی۔

ذکاٗ اشرف نے کہا کہ وزیراعظم نے یقین دلایا ہے کہ ہمارے مسائل کے حل اور چینی کے کاروبار کیلئے آزاد معیشت کو فروغ دیا جائے گا۔ شوگر ملوں کو سیل کرنے اور ڈیلروں کی گرفتاریوں کے باعث چینی کی قیمتیں بڑھیں۔

چیئرمین پی ایس ایم نے کہا کہ حکومت نے یقینی دہانی کرائی ہے کہ چینی کی قیمتوں کو مارکیٹ میکانزم پر چھوڑ دیا جائے گا، جبکہ حکومت نہ صرف ملوں سے سرپلس سٹاک خریدے گی بلکہ بوقت ضرورت چینی برآمد کی اجازت بھی دے گی۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div