Aaj TV News

BR100 4,519 Increased By ▲ 22 (0.49%)
BR30 18,277 Decreased By ▼ -62 (-0.34%)
KSE100 44,114 Increased By ▲ 178 (0.41%)
KSE30 17,034 Increased By ▲ 95 (0.56%)
COVID-19 TOTAL DAILY
CASES 1,283,886 411
DEATHS 28,704 7
Sindh 475,097 Cases
Punjab 442,876 Cases
Balochistan 33,471 Cases
Islamabad 107,601 Cases
KP 179,888 Cases

چینی کے بعد آٹا بحران سراٹھانے لگا اور اب دوروز سے سرکاری گندم سے محروم ہونے کے بعد مقامی ذرائع سے بھی گندم کی پیسائی روک دی۔

فلورمل ایسوسی ایشن نے حکومتی اقدامات پرشدید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ دیگر اضلاع سے گندم لاکر سرکاری نرخ پر فروخت نہیں کرسکتے، ڈویژن سے گندم کی فراہمی نہ کی گئی تو ملز بند رہیں گی۔

راولپنڈی اسلام آباد فلور ملزم ایسوسی ایشن نے ملز بند کرنے کا عندیہ دے دیا۔

چیئرمین ایسوسی ایشن ریاض اللہ کا کہنا ہے کہ سرکاری کوٹے سے دو روز سے محروم رکھا گیا، جس کے باعث فلور مل نہیں چلاسکتے اب نجی سطح پر بھی گندم کی پیسائی بھی بند کر رہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ مقامی گوداموں سے گندمی کی فراہمی یقین بنائے جائے اور وہ دیگر اضلاع کے گوداموں سے ٹرانسپورٹ چارج بردشت نہیں کرسکتے۔

ایسوسی ایشن نے گندم پیسائی کی پرانی قیمت بحال کرنے کا مطالبہ کردیا۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ پنجاب فلورمل ایسوسی ایشن نے منگل کواجلاس طلب کرلیا ہے جس میں موجودہ صورتحال پرغور اور آئندہ کے لائحہ عمل سے متعلق فیصلہ کیا جائے گا۔