Aaj News

جمعرات, اپريل 25, 2024  
16 Shawwal 1445  

سی این جی: 10 روپے اضافہ ، فی کلو قیمت205روپے ہوگئی

سی این جی: 10 روپے اضافہ ، فی کلو قیمت205روپے ہوگئی سی این جی کی...
شائع 16 نومبر 2021 08:17pm
کاروبار

سی این جی کی قیمت نے ڈبل سینچری مکمل کرلی۔

سی این جی کی قیمت میں ساڑھے دس روپے اضافہ کردیا گیا،جس کے بعد سی این جی کی فی کلو قیمت دو سو پانچ روپے ہوگئی ہے۔

آل پاکستان سی این جی ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ حکومت نے سی این جی پر جی ایس ٹی میں دوگنا اضافہ کیا جس کے باعث قیمتوں میں اضافہ کرنا پڑا ہے۔

ڈیلرز کے مطابق فیصلہ گیس پرجی ایس ٹی میں اضافہ کےباعث کیاگیا۔

ڈیلرز کا کہنا ہے کہ سی این جی کیلئےجی ایس ٹی میں دوگنااضافہ کیاگیا۔

ڈالر کی اونچی اڑان

دوسری جانب ڈالر کی اونچی اُڑان جاری ہے ،ڈالر ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا،انٹر بینک میں کاروبار کے دوران ڈالر 1.82روپے مہنگا ہونے کے بعد 176 روپے کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔

انٹربینک میں ڈالر کی قیمت میں مسلسل اضافہ دیکھا جا رہا ہے، 3 نومبر کو انٹربینک میں ڈالر کی قیمت 169روپے 96پیسے پر آگئی تھی تاہم 4نومبر سے ڈالر کی قیمت میں مسلسل اضافہ دیکھا جارہا ہے۔

ایک ہفتے کے دوران ڈالر کی قیمت میں تقریبا 6روپے اضافہ ریکارڈ کیا گیا، آج انٹربینک میں ڈالر 1روپے 82پیسے اضافے سے 176روپے پر پہنچ گیا۔

ادھر اوپن مارکیٹ بھی امریکی کرنسی کی قیمت میں 1روپے70پیسے اضافہ ہوا،اوپن مارکیٹ میں ڈالرکی قیت فروخت 178روپےکی بلندسطح پرپہنچ گئی۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div