Aaj News

جمعہ, مارچ 29, 2024  
18 Ramadan 1445  

دوہزار پچیس میں آئی سی سی چیمئنز ٹرافی کا پاکستان میزبان

پاکستان دوہزارپچیس میں منعقد ہونے والی مینز چیمپئنز ٹرافی
شائع 17 نومبر 2021 01:59am

پاکستان دوہزارپچیس میں منعقد ہونے والے مینز چیمپئنز ٹرافی کی میزبانی کریگا۔

آئی سی سی نے آئندہ دہائی کیلئے اپنے ٹورنامنٹ کے شیڈول کا اعلان کیا ،جس کے تحت دوہزار پچیس میں چیمئنز ٹرافی کا انعقاد پاکستان میں کیا جائیگا۔

آئی سی سی نے اعلامیے میں چار آئندہ منعقد ہونے والے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ ، دو پچاس اوورز کے ورلڈ کپ ، اور دوچیمپئنز ٹرافی کے میزبان ممالک کا بیان کیا ہے۔

دوہزار چوبیس میں ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا انعقاد امریکا اور ویسٹ انڈیز میں کیا جائیگا۔

دوہزار چھبیس میں سری لنکا اور بھارت ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی میزبانی کرینگے،دوہزار ستائیس میں نمیبیا میں پہلی مرتبہ جبکہ زمبابوے اور جنوبی افریقا میں ورلڈ کپ کا انعقاد کیا جائیگا۔

دوہزار اٹھائیس میں ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ میں جبکہ بارہ ماہ بعد چیمپئنز ٹرافی کا انعقاد بھارت میں کیا جائیگا۔

دوہزار تیس میں انگلینڈ ، آئرلینڈ اور اسکاٹ لینڈ میں مشترکہ طور پر ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا انعقاد ہوگا۔

دوہزار اکتیس میں ورلڈ کپ کا انعقاد بھارت اور بنگلادیش میں کیا جائیگا۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div