Aaj News

جمعہ, مارچ 29, 2024  
18 Ramadan 1445  

بنگلادیش کیخلاف ٹی ٹوئنٹی ،قومی ٹیم کو فتح

بنگلادیش کیخلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز میں پاکستان نے فاتحانہ آغاز...
اپ ڈیٹ 19 نومبر 2021 08:25pm

بنگلادیش کیخلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز میں پاکستان نے فاتحانہ آغاز کردیا۔

پہلے میچ میں گرین شرٹس نے دلچسپ مقابلے کے بعد چار وکٹوں سے فتح سمیٹ لی۔

اب تین میچوں کی سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل ہوگئی، دوسرا میچ کل ڈھاکا میں ہوگا۔

قومی آل راؤنڈرزنے گرین شرٹس کی نیا پار لگائی۔ قومی بولرزنے بنگلادیش پر دھاک بٹھائی۔

حسن علی نے تین اور وسیم نے دو شکارکیے۔مڈل اور لیٹ آرڈر نے بھرپور فائٹ کی۔ اور ٹوٹل سات وکٹوں پر ایک سو ستائیس تک پہنچ گیا۔

جواب میں پاکستان کا برا حال ہوا۔اورچوبیس کے اسکور پر چار وکٹیں گرگئیں۔ فخرزمان اور خوشدل شاہ نے چھپن رنز جوڑے۔ دونوں نے چونتیس چونتیس رنز اسکورکیے۔

چھ وکٹیں گرنے کے بعد شاداب اور نواز نے شودکھایا۔ پندرہ گیندوں پر چھتیس رنز کی شراکت بناڈالی۔ شاداب نے اکیس اور نواز نے اٹھارہ رنز کا حصہ ڈالا۔ پاکستان نے مطلوبہ ہدف چار گیندیں قبل پورا کیا۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div