Aaj News

منگل, اپريل 23, 2024  
14 Shawwal 1445  

اسٹیٹ بینک: مانیٹری پالیسی ،شرح سود میں اضافہ

اسٹیٹ بینک نے نئی مانیٹری پالیسی کا اعلان کرتے ہوئے شرح سود میں...
شائع 19 نومبر 2021 08:18pm
کاروبار

اسٹیٹ بینک نے نئی مانیٹری پالیسی کا اعلان کرتے ہوئے شرح سود میں ایک اعشاریہ پانچ صفر فیصد اضافہ کردیا۔

اسٹیٹ بینک نے نئی مانیٹری پالیسی کا اعلان کردیا، شرح سود میں 1.50فیصد اضافہ کردیا۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق اببنیادی شرح سود 8.75 فیصد ہوگئی۔

تین سالوں میں سرکاری قرضوں میں 14 ہزار 906 ارب کا اضافہ

دوسری جانب پاکستان کا مجموعی سرکاری قرضہ تین سال کے دوران 41 ہزار ارب روپے تک پہنچ گیا ہے۔ گزشتہ تین سالوں میں قرضوں میں 14 ہزار 906 ارب کا اضافہ ہوا۔

وزارت خزانہ کی جانب سے ملک کے اندرونی وبیرونی قرضوں اور سود کی ادائیگی کی تفصیلات ایوان بالا میں پیش کی گئیں۔

وزارت خزانہ کی سینیٹ میں جمع کرائی گئی رپورٹ کے مطابق حکومت قرضوں پر سود کی ادائیگی کی مد میں 7 ہزار 460 ارب روپے ادا کر چکی ہے۔

تحریری جواب میں بتایا گیا کہ تین سال کے دوران سود کی مد میں 50 فیصد ادائیگی کی گئی۔ موجودہ حکومت کے تین برسوں میں پاکستان کے اندرونی قرض میں 10 ہزار ارب کا اضافہ ہوا۔

جون 2018 میں ملک کے اندرونی قرضے 16 ہزار ارب تھے۔ اگست 2021 تک اندرونی قرضے 26 ہزار ارب سے بڑھ گئے۔

تین سال میں ملک کے بیرونی قرض میں ساڑھے 6 ہزار ارب کا اضافہ ہوا۔ جون 2018 میں بیرونی قرض ساڑھے 8 ہزار ارب تھا۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div