Aaj TV News

BR100 4,519 Increased By ▲ 22 (0.49%)
BR30 18,277 Decreased By ▼ -62 (-0.34%)
KSE100 44,114 Increased By ▲ 178 (0.41%)
KSE30 17,034 Increased By ▲ 95 (0.56%)
COVID-19 TOTAL DAILY
CASES 1,283,886 411
DEATHS 28,704 7
Sindh 475,097 Cases
Punjab 442,876 Cases
Balochistan 33,471 Cases
Islamabad 107,601 Cases
KP 179,888 Cases

پاکستان نے دوسرے ٹی ٹوئنٹی میں بنگلادیش کو آٹھ وکٹوں سے شکست دے دی۔

دو صفر کی برتری کے ساتھ گرین شرٹس نے ٹی ٹوئںٹی سیریز بھی اپنے نام کرلی۔ ایک سو نو رنز کاہدف پاکستان نے انیسویں اوور میں پورا کیا۔

ڈھاکا میں ایک اور لو اسکورننگ مقابلہ ہوا اور اس بار گرین شرٹس حاوی رہے اور دوسرا ٹی ٹوئںٹی جیت کر سیریز اپنے نام کرلی۔

ٹاس جیت کربنگلادیش نےپہلے باری لی۔ تاہم انہیں قومی بولرز نے آغازسے ہی قابو میں رکھا۔

مڈل آرڈر بلےبازوں نے مزاحمت کی۔نجم الحسین چالیس رنز بنا کر نمایاں رہے۔

شاداب اور شاہین نے دو دو شکار کیے۔ ٹوٹل بمشکل سات وکٹوں پرایک سو آٹھ بن پایا۔

تعاقب میں کپتان بابراعظم نے جلد وکٹ گنوائی۔ فخرزمان اور رضوان نے ستاسی رنز جوڑے۔ محمد رضوان نے انتالیس رنز کاحصہ ڈالا۔

فخرزمان نے ستاون رنز اسکور کیے۔ پاکستان نے مطلوبہ ہدف گیارہ گیندیں قبل پورا کیا۔