Aaj News

منگل, اپريل 23, 2024  
15 Shawwal 1445  

پاکستان سے رہا بھارتی پائلٹ ابھی نندن کیلئے فوجی اعزاز ویر چاکرا

نئی دہلی میں انعامات سے متعلق تقریب میں ابھی نندن کوفوجی اعزاز...
شائع 22 نومبر 2021 08:40pm

نئی دہلی میں انعامات سے متعلق تقریب میں ابھی نندن کوفوجی اعزاز ویر چکرا دیا گیا۔

ستائیس فروری دوہزار انیس پاک فضائیہ نے 2019 میں ابھی نندن کا جہاز گرایا،عوام نے بھی بھارتی پائلٹ کی خوب ٹھکائی بھی لگائی۔ جس کے بعد پاک فوج نے آکر سورما کی جان بچائی۔

ابھی نندن کی اس بھرپور رسوائی پر بھی بھارت کو زرا شرم نہ آئی اور اسی سورما کو بھارتی فوج کا تیسرا سب سے بڑا فوجی اعزاز دے ڈالا۔

نئی دہلی میں انعامات سے متعلق تقریب میں بھارتی صدر رام ناتھ کووند نے ابھی نندن کو ویر چکرا دیا۔

ابھی نندن کو حال ہی گروپ کیپٹن کے عہدے پر بھی ترقی دی گئی ہے۔اگررسوائی اور پٹائی پر ویر چاکرا دیا جاتا ہے،تو پھر ہر دوسرا بھارتی فوجی اسکا حقدار ہے۔

پاکستان میں ابھی نندن کی گرفتاری کا پس منظر

چودہ فروری کو مقبوضہ کشمیر میں پلوامہ میں پولیس فورس کی بس پر حملے میں 44 پیراملٹری اہلکار ہلاک ہوگئے تھے ۔

حسب راویت بھارت کی جانب سے اس حملے کا ذمہ دار پاکستان کو قرار دیا گیا تھا تاہم پاکستان نے بھارتی الزامات کو مسترد کردیا تھا۔

بعدازاں چھبیس فروری کو بھارت کی جانب سے دعویٰ کیا گیا تھا کہ بھارتی فضائیہ کے طیاروں نے پاکستان کی حدود میں در اندازی کی ہے اور وہاں پر دہشت گردوں کا مبینہ کیمپ کو تباہ کردیا۔

جس کے بعد ستائیس فروری دوہزار انیس کو پاک فضائیہ نے پاکستانی فضائی حدود کی خلاف ورزی کرنے والے بھارتی فورسز کے 2 لڑاکا طیاروں کو مار گرایا تھا۔

جس میں سے ایک کا ملبہ آزاد کشمیر جبکہ دوسرے کا ملبہ مقبوضہ کشمیر میں گرا تھا۔اور بھارتی طیاروں کو مار گرانے کے ساتھ ساتھ ایک بھارتی پائلٹ ونگ کمانڈر کو بھی گرفتار کیا گیا۔ اور اس پائلٹ کا نام ابھی نندن ہے۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div