Aaj News

بدھ, اپريل 24, 2024  
15 Shawwal 1445  

شرح سود میں اضافہ ، سرمایہ کاروں میں بے چینی

اسٹیٹ بینک کی جانب سے پالیسی ریٹ میں ڈیڑھ فیصد نمایاں اضافے پر...
شائع 23 نومبر 2021 12:08am
کاروبار

اسٹیٹ بینک کی جانب سے پالیسی ریٹ میں ڈیڑھ فیصد نمایاں اضافے پر سرمایہ کاروں میں بے چینی پائی جارہی ہے۔

پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں کاروباری ہفتے کے پہلے روز منفی رجحان دیکھا گیا۔

کاروبار کے اختتام پر ہنڈریڈ انڈیکس میں سات سو چوالیس پوائنٹس کمی ہوئی، انڈیکس پینتالیس ہزار سات سو پینتالیس پر بند ہوا۔

پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان معاہدہ طے پا گیا

دوسری جانب پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان معاہدہ طے پا گیا، قرض پروگرام کی بحالی پاکستان کی جانب سے پیشگی اقدامات سے مشروط ہوگی، پاکستان کیلئے ایک ارب 5کروڑ 90 لاکھ ڈالر قرض جاری کرنے کی سفارش کردی گئی۔

آئی ایم ایف اور پاکستان کے درمیان چھٹا جائزہ مشن مکمل ہوگیا، معاہدے کے تحت پاکستان کیلئے1 ارب 5 کروڑ 90 لاکھ ڈالر قرض جاری کرنے کی سفارش کردی گئی،پاکستان کو اگلی قسط جاری کرنے کی منظوری آئی ایم ایف کا ایگزیکٹو بورڈ دے گا۔

اسٹاف لیول معاہدے کے تحت قرض پروگرام کی بحالی بورڈ کی منظوری سے مشروط ہوگی، قسط کے اجراء سے پاکستان کو فراہم کردہ رقم 3 ارب ڈالر سے تجاوزکر جائے گی۔

آئی ایم ایف نے فیٹف پلان پرعمل درآمد کی تعریف کرتے ہوئے بتایاکہ پاکستان نے جون تک کے کارکردگی اہداف بڑے مارجن سے پورے کرلئے، منی لانڈرنگ اور دہشت گردی کی مالی معاونت کیخلاف بھی پیشرفت کی گئی ،ایف بی آر کے ٹیکس محاصل میں بہتری آئی۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div