Aaj News

جمعرات, اپريل 25, 2024  
17 Shawwal 1445  

بھارت میں پاکستانی ہاکی ٹیم کی سیکیورٹی سخت ہونیکا دعویٰ

بھارت میں پاکستانی ہاکی ٹیم کی سیکیورٹی کے انتظامات بہترین ہونے...
اپ ڈیٹ 23 نومبر 2021 08:13pm

بھارت میں پاکستانی ہاکی ٹیم کی سیکیورٹی کے انتظامات بہترین ہونے کا دعویٰ کردیا گیا۔

پاکستان ہاکی فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل آصف باجوہ کہتے ہیں بھارت میں موجود قومی ہاکی ٹیم کے لیے سیکیورٹی سمیت بہترین انتظامات کئے گئے ہیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ کھلاڑی اچھے ردھم میں ہیں امید ہے کہ میگاایونٹ میں بہترین کارکردگی دکھائیں گے۔

جونئیر ہاکی ورلڈکپ،پاکستانی ٹیم کی بھارت آمد

جونئیر ہاکی ورلڈکپ میں شرکت کیلئے پاکستانی ٹیم بھارت پہنچ گئی۔

نئی دہلی میں پاکستانی ہائی کمشنر آفتاب حسن خان نے قومی اسکواڈ کا استقبال کیا۔

پاکستان ہائی کمیشن کی جانب سے قومی ٹیم کے اعزاز میں ظہرانہ بھی دیا گیا۔

جونئیر ہاکی ورلڈکپ کا میلہ چوبیس نومبر سے بھونیشور میں سجے گا۔

افتتاحی روز قومی ٹیم اپنا پہلا میچ جرمنی سے کھیلے گی۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div