Aaj News

جمعرات, اپريل 25, 2024  
17 Shawwal 1445  

ملک میں ادویات کی قیمتوں میں اضافے کی منظوری

ملک میں ادویات کی قیمتوں میں مزید اضافہ ہوگا۔وفاقی کابینہ...
شائع 23 نومبر 2021 08:25pm
کاروبار

ملک میں ادویات کی قیمتوں میں مزید اضافہ ہوگا۔وفاقی کابینہ نےادویات کی قیمتیں بڑھانےکی منظوری دے دی۔

اب دوبارہ 38 ادوایات کی قیمتوں میں اضافے کی منظوری دی گئی۔

ان ادویات میں کینسر، شوگر، دمہ اور جان بچانے والی ادویات شامل ہیں۔

شوکت ترین نے ملک میں پیٹرول کی قیمت بڑھنے کا عندیہ دے دیا اس سے قبل مشیر خزانہ شوکت ترین نےملک میں پیٹرول کی قیمت بڑھنے کا عندیہ دیتے ہوئے کہا کہ اگر عالمی سطح پر پیٹرول کی قیمتیں بڑھیں گی تو پاکستان میں بھی قیمت بڑھے گی ۔

کراچی میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئےمشیر خزانہ شوکت ترین کا کہنا تھا جب حکومت سنبھالی تو معاشی مشکلات کا سامنا تھا، معاشی ماہرین نے بتایا کہ بچت نہ ہونے اور تجارتی عدم توازن کی وجہ سے معیشت پیچھے ہے۔

مشیرخزانہ نے کہا کہ ہمیں پائیدار ترقی کی ضرورت ہے، ہمیں ایسی ترقی چاہیئے جو 5 سال نہیں بلکہ 20 سال کیلئے ہو، آئی ایم ایف کا پروگرام سخت ہوتا ہے لیکن قوم آئی ایم ایف کے ساتھ معاہدے کے حوالے سے جلد خوشخبری سنے گی۔

شوکت ترین کا کہنا تھا کہ کورونا کی وجہ سے معیشت اور فوڈ سپلائی چین متاثرہوئی اس لئے قیمتیں بڑھ گئیں لیکن عمران خان نے جس طرح کورونا کو ہینڈل کیا پوری دنیا نے اس کی داد دی۔

مشیرخزانہ شوکت ترین نے مزید کہا کہ ماضی میں زراعت کو نظر انداز کیا گیا لیکن ہم نے توجہ دی اور بمپر فصلیں ہو رہی ہیں، ہم نے ریونیوبڑھانے پر زور دیا، اب پاکستان کی انڈسٹریل ایکسپورٹ کو بڑھانا ہے۔

شوکت ترین کا کہنا تھا پاکستان کی 60 فیصد آبادی 30 سال سے کم عمرہے، ہر سال 15 سے 20 لاکھ نوکریوں کی ضرورت ہے، لاکھوں گھرانوں کو اپنے پاؤں پر کھڑا کر رہے ہیں۔

سعودی عرب کی جانب سے ملنے والے سپورٹ پیکج کے حوالے سے بات کرتے ہوئے مشیر خزانہ کا کہنا تھا کہ سعودی عرب نے وعدہ کیا ہے کہ وہ 3 ارب ڈالرز ہمارے اکاؤنٹس میں رکھوائیں گے، آئندہ چند دنوں میں سعودی عرب سے مالی امداد مل جائے گی۔

مشیر خزانہ شوکت ترین کا مزیدکہنا تھا کہ مہنگائی عالمی معاملہ ہے، تیل کی قیمتیں 100 فیصد بڑھ گئی ہیں اور پاکستانیوں کی قوت خرید کم ہے۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div